چونا بھٹی راجہ نگر سمیت وارڈ نمبر 18 میں سماجوادی پارٹی کی اہم انتخابی میٹنگ،عوام سے شرکت کی اپیل


چونا بھٹی راجہ نگر سمیت وارڈ نمبر 18  میں سماجوادی پارٹی کی اہم انتخابی میٹنگ،عوام سے شرکت کی اپیل 



وارڈ کے 25 سالہ کارپوریٹر شپ پر سچائیاں اور سنسنی خیز انکشافات اجاگر کئے جائیں گے: سماجوادی پارٹی 

            

مالیگاؤں : 19 نومبر (پریس ریلیز) پُرانا وارڈ نمبر 16، جو اب وارڈ نمبر 18 بن چکا ہے، اس وارڈ میں آج تک یہ دعویٰ کیا جاتا رہا کہ: “ہم 25 سال سے کارپوریٹر ہیں…”لیکن سوال یہ ہے کہ ان 25 سالوں میں اس وارڈ کو آخر کون سا بڑا کام دیا گیا؟وارڈ کے زیادہ تر لوگ پڑھے لکھے، باشعور اور سمجھدار لوگوں کی نمائندگی کرنے والے کی زبان پر گالیاں، انداز میں بدتمیزی، مزاج میں دھونس اور کردار میں غنڈہ گردی!بس! اب بس!توے پر رکھی روٹی ایک طرف سے پوری طرح جل چکی ہے… اب اسے پلٹنے، اور وارڈ سے بدتمیزی و غنڈہ گردی کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے۔اسی مقصد کے تحت، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات کے پیشِ نظر وارڈ نمبر 18 کے تمام علاقے راجہ نگر، امن چوک، خوشامد پورہ، چونا بھٹی، بیلباغ، بجرنگ واڑی، نیا جونا آزاد نگر پر مشتمل *سماجوادی پارٹی* کی ایک سنسنی خیز، اہم انکشافات سے بھرپور انتخابی میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے۔یہ میٹنگ مورخہ 21 نومبر 2025، بروز جمعہ کو رات 8 بجے تا 10 بجے تک حج کمیٹی، اشرفیہ چوک، خوشامد پورہ ابراہیم ہوٹل کے پاس ہوگی۔ جس میں مقرر خصوصی شان ہند نہال احمد، مستقیم ڈگنیٹی، اطہر حسین اشرفی، ایڈوکیٹ توصیف شیخ، سہیل عبدالکریم، راحیل حنیف، پروفیسر رضوان خان سر، معین اختر، وغیرہ اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔


اس میٹنگ میں 25 سالہ کارپوریٹر کے بارے میں وہ حقائق، وہ سچائیاں اور وہ انکشافات پیش کیے جائیں گے جو برسوں تک عوام سے چھپائے گئے تھے۔ ساتھ ہی وارڈ نمبر 18 سے غنڈہ گردی کے خاتمے، پڑھے لکھے، باشعور اور سلجھی ہوئی قیادت کے قیام، اور پینل کے امیدواروں کی شاندار کامیابی کے لیے تعمیری منصوبہ بندی، حکمتِ عملی اور عملی اقدامات وارڈ کے سرکردہ معززین اور پارٹی ورکروں کی رائے کی روشنی میں طے کیے جائیں گے۔تمام سماجی اداروں، سوسائٹیوں، اسپورٹس کلبوں، تنظیموں اور وارڈ کے تمام بااصول، باشعور شہریوں سے خصوصی درخواست ہے کہ اس میٹنگ میں ضرور کریں.اس طرح کی اپیل وارڈ نمبر 18، سماجوادی پارٹی ایکشن کمیٹی نے کی ہے۔خیال رہے میٹنگ ٹھیک رات 8 بجے شروع ہوگی۔ براہِ کرم وقت کی پابندی فرمائیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے