چوری شدہ 52 موٹر سائیکل ضبط، 4 ملزمین گرفتار ،پوار واڑی پولس کی بڑی کارروائی



چوری شدہ 52 موٹر سائیکل ضبط، 4 ملزمین گرفتار ،پوار واڑی پولس کی بڑی کارروائی 


مالیگاؤں : 24 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر و اطراف میں موٹر سائیکل چوری کی شکایت عام بات ہوچکی ہے، پولس چوروں کو پکڑتی ہے لیکن چوری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں لیکن اس بار پولس نے بڑی چابکدستی سے جانچ کرتے ہوئے دس پندرہ نہیں بلکہ 52 موٹر سائیکل کو برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے پوار واڑی پولس اسٹیشن کی ٹیم نے چار افراد کو گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضہ سے 52 موٹر سائیکل ضبط کی ۔پوار واڑی پولس اسٹیشن میں گزشتہ جمعرات کو ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس پر پولس نے بائیک چوروں کو پکڑنے کیلئے ایک خصوصی دستہ تیار کیا تھا جو اپنی جدوجہد میں کامیاب رہا ۔پوار واڑی پولس اسٹیشن اور مالیگاؤں و اطراف کے دیہاتوں کی مختلف 13 پولس اسٹیشنوں میں درج مقدمات کی روشنی میں پولس نے اسپیشل ٹیم کی مدد سے چار ملزمین کو گرفتار کیا ۔ان میں شیخ شارق عرف سایہ، محمد شاداب عرف شیبیا، معتصم، شفیق الرحمن عرف شفیق ٹکلیا شامل ہیں ۔اس طرح کی تفصیلات ڈی وائے ایس پی سدھارتھ بھاروال نے میڈیا نمائندوں کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم شفیق الرحمن عرف شفیق ٹکلیا اس گینگ کو چلاتا ہے اور اس نے ان چوری کی گاڑیوں کو فروخت کیا ہے ۔جسکی تفصیلات ملتے ہی ہم نے شفیق ٹکلیا کو گرفتار کیا اور اس کے ذریعے فروخت کی گئی گاڑیوں کو قبضہ میں لیا ۔ڈی وائے ایس پی نے مزید کہا کہ ان 52 بائیک میں سے 41 موٹر سائیکل کے مالکان کو تلاش کرلیا گیا ہے ۔اور بقیہ مالکان کو بھی اس خبر کے ذریعے اطلاع دی جارہی ہے کہ وہ بھی اپنی گاڑی چیک کرلیں ۔کاغذات کی چیکنگ کے بعد گاڑی کے اصل مالکان کو ایک تحریر لکھ کر دینے کے بعد گاڑی دی جائے گی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے