گرنا ندی میں ڈوب کر شیخ ابراہیم جاں بحق



گرنا ندی میں ڈوب کر شیخ ابراہیم جاں بحق


مالیگاؤں: 24 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گرنا ندی میں ایک 32 سالہ نوجوان آج شام ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔اس طرح کی تفصیلات سماجی خدمت گار اجو لہسن والا نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ یہ نوجوان نہال نگر کا ساکن ہے اور اسکی دماغی حالت برابر نہیں تھی ۔آج شام یہ گرنا ندی پر واقع بند کی دیوار پر بیٹھا تھا کہ اسے (مرگی) چکر آیا اور وہ پانی میں گر گیا۔تقریباً آدھے گھنٹے تک یہ پانی میں ڈوبا رہا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی شکیل تیراک، خالد ایس کے، ببو بھائی وغیرہ نے گرنا ندی پہنچ کر لاش کو باہر نکالا اور سول ہاسپٹل پوسٹ مارٹم کیلئے لایا، اجو لہسن والا نے بتایا کہ قانونی کارروائی جاری ہے جسے مکمل کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا اور تدفین کی جائے گی ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس 32 سالہ شخص کا نام شیخ ابراہیم شیخ بسم اللہ ہے ۔اہل خانہ میں ایک بیوہ اور تین بچے ہیں ۔اس حادثے میں نہال نگر و اطراف میں غم و اندو کا ماحول ہے ۔سول ہاسپٹل میں قانونی کارروائی کیلئے اجو لہسن والا ،شکیل تیراک، ببو بھائی، خالد ایس کے اور نہال نگر کے درجنوں افراد و سوشل ورکر موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے