پانی کی نئی پائپ لائن نصب کرنے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی کے اوقات میں تبدیلی عوام توجہ دیں: میونسپل کمشنر



پانی کی نئی پائپ لائن نصب کرنے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی کے اوقات میں تبدیلی
 


عوام توجہ دیں اور کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں : میونسپل کمشنر 



مالیگاؤں : مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عوام کو کے مطلع کیا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت کے زیر اہتمام امرت 2.0 مشن کے تحت، مالیگاؤں واٹر سپلائی اسکیم کے تحت، ایک نیا 600 ایم ایم ڈی آئی پائپ بچھانے کی زیر غور ہے۔ 38 MLD واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (WTP) سے روی وار پانی کی ٹنکی تک پائپ لائن بچھانا ہے ۔مذکورہ کام کے لیے بڑے پیمانے پر راستوں کی کھدائی کی جائے گی اور موجودہ پرانی پی سی سی پائپ لائن کو ہٹا کر نئی پائپ لائن بچھانے کا کام کیا جائے گا۔اس کے لیے مذکورہ پائپ لائن کا کام مکمل ہونے کے بعد روی وار وارڈ پانی کی ٹنکی تک پانی فراہم کرنے والے وارڈوں کو پائلٹ بنیادوں پر پانی فراہم کیا جائے گا۔

روی وار وارڈ پانی کی ٹنکی تحت زونز: روی وار وارڈ پانی کی ٹنکی کا علاقہ، قلعہ وارڈ، دوسرا کچے کی چل، سروس سینٹر قلعہ علاقہ، قلعہ جھونپڑ پٹی ، غالب نگر، اسلام آباد، رسول پورہ، بوہرہ باغ، ہلال پورہ، موتی پورہ، موہن بابا نگر، بیل باغ، گلشیر نگر گلی نمبر 1 سے پندرہ، فاطمہ گارڈن، چندنی پوری  روڈ  ذائقہ چائینز، گلشن یٰسین، سروے نمبر 15 افتخار شام نامہ کی گلی ، سروے نمبر 121 حسنین کریمین مسجد، ہیرا پورہ، ہائی فائی ہوٹل، گرنا شمشان روڈ کا علاقہ، سروے نمبر 110 اور 114۔دیدہ کالونی، الیاس مسجد گلشن ابراہیم ،گلشن زینب وغیرہ کا علاقہ۔ 

تاہم مذکورہ علاقوں میں رہنے والی عوام کو مذکورہ بالا باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی فراہمی کے اوقات میں کچھ تبدیلی کا امکان ہے۔ تاہم شہریوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اس پریس نوٹ کے ذریعہ یہ درخواست کی گئی ہے۔اس طرح کی تفصیل کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے توسط سے جاری کی گئی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے