مالیگاؤں سے سخت سیکورٹی میں توصیف شیخ کو تلنگانہ پولس ٹرانزٹ ریمانڈ کیلئے روانہ


مالیگاؤں سے سخت سیکورٹی میں توصیف شیخ کو تلنگانہ پولس ٹرانزٹ ریمانڈ کیلئے روانہ


مہاراشٹر ATS اور تلنگانہ پولس کی کارروائی، یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج،جمعہ کو آندھرا پردیش کی دھرما ورم عدالت میں پیش کیا جائے گا 



 توصیف بیقصور ہے اسکا واٹس ایپ ہیک کیا گیا ہے، والدین کا استدلال



مالیگاؤں : 14 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ کل 13 اکتوبر بروز پیر کو دوپہر سے شام تک مالیگاؤں کے نعمانی نگر گلی نمبر 2 میں مہاراشٹر اے ٹی ایس اور آندھرا پردیش پولس کی ٹیم کارروائی کرتے ہوئے دیکھی گئی ۔یہاں سے انہوں نے ایک نوجوان توصیف اسلم شیخ (27) کو پہلے حراست میں لیکر پولس کنٹرول روم مالیگاؤں پہنچے ، رات دیر گئے پوچھ تاچھ کے بعد پولس نے آج منگل کو دوپہر بعد مالیگاؤں کی عدالت میں پیش کیا ۔جہاں معزز جج نے تلنگانہ پولس کی دلیل پر توصیف شیخ کو ٹرانزٹ ریمانڈ کیلئے آندھرا پردیش روانہ کرنے کا حکم دیا ۔خیال رہے کہ تلنگانہ کے دھرما ورم پولس اسٹیشن میں گناہ رجسٹرڈ نمبر 170/2025 کے تحت دفعہ 152،196/1A،196/2اور RW 3/5، بھارتیہ نیائے ساہیتہ کی دفعات 13،38،39اور UAPA کے تحت توصیف اسلم شیخ کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اسے 17 اکتوبر کو آندھرا پردیش کی دھرما ورم عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔اس نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے واٹس ایپ کے ذریعے پڑوسی ملک سے رابطہ بنایا ہے ۔اس پر مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ کیا گیا ہے ۔پیشہ سے توصیف شیخ ٹیلر ہے ۔والدین کا استدلال ہے کہ توصیف ایک سیدھا سادھا لڑکا ہے ۔اسکا موبائل گزشتہ کئی دنوں سے ہیک ہوگیا تھا جسکی تفصیلات اس نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی دی تھی لیکن آج پولس نے کیوں گرفتار کیا اور اسکی کیا غلطی ہے پتہ نہیں لیکن ان شاء اللہ وہ بیقصور ہی نکلے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے