وارڈ نمبر 18 سے سیکڑوں ووٹ حذف کرنے کیخلاف حاجی عبد الماجد کی پرانت آفیسر سے ملاقات
حذف شدہ اوریجنل ووٹوں کو دوبارہ شامل کیا جائے اور بغیر تصدیق ووٹ حذف کرنے والے بی ایل اوز پر کارروائی کی جائے
مالیگاؤں : 14 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) الیکشن کمیشن کے مقررہ طریقہ کار پر عمل کئے بغیر ووٹر لسٹ سے بی ایل او کی جانب سے ووٹرز کے نام حذف کئے جارہے ہیں ۔ان ووٹرز کو ووٹر لسٹ میں دوبارہ شامل کیا جائے اور متعلقہ بی ایل او کے خلاف کارروائی کی جائے، اس طرح کی شکایت لیکر آج مجلس کے سابق کارپوریٹر حاجی عبد الماجد یونس عیسٰی نے پرانت آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے ایک میمورنڈم کی کاپی دیتے ہوئے کہا کہ میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے اس وقت کے وارڈ نمبر 18 کا کارپوریٹر اور سابق وارڈ کمیٹی کا چیئرمین ہونے کے ساتھ میں نے وارڈ کے ووٹرس کو اچھی طرح جانا اور پہچانا ہے ۔لیکن ووٹر لسٹ سے BLO نے بغیر کسی جانچ و پنچنامہ کے یا متعلقہ ووٹرز کو اپنی تصدیق پیش کرنے کا موقع دیئے بغیر اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے تجویز کردہ طریقہ کار پر عمل کئے بغیر ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے کم کر دیے ہیں۔ جو کہ متعلقہ بی ایل او نے عوام کے حقوق کو سلب کرنے کا کام کیا ہے ۔ماجد حاجی نے یادی نمبر کے مطابق ووٹرس کی ایک لسٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ میرے وارڈ نمبر 18( پرانے)کے ت و تقریباً 500 ووٹرس کے نام متعلقہ بی ایل او نے کم کردیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پورے شہر سے اب تک 4400 سے زائد ووٹرس کے نام کٹ کئے گئے ہیں لیکن میرے علاقے میں وارڈ نمبر 18 سے کل 1600 ووٹرس کے نام کٹ کئے گئے ہیں اور ان میں تو ابھی تک ہمیں پانچ سو اوریجنل ووٹرس ملے ہیں ۔انہوں نے ان پانچ سو میں سے کچھ ووٹرس کی پرانت آفیسر کے پاس فزیکلی پریڈ (جسمانی شناخت) بھی کروائی ۔اس موقع پر انہوں نے پرانت آفیسر سے درخواست کی ہے کہ آپ محکمہ جاتی سطح پر انکوائری کریں اور حذف کئے گئے ووٹروں کو دوبارہ متعلقہ فہرست میں شامل کریں۔ آپ سے یہ بھی درخواست ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق آئندہ میونسپل کارپوریشن انتخابات 6 جولائی 2025 کی ووٹر لسٹ میں موجود ووٹرز کے مطابق چناؤ لئے جائیں۔ اس لئے اس لسٹ سے کسی کا نام کم نہ کریں ۔اس طرح کی درخواست بھی ماجد حاجی نے پرانت آفیسر سے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com