پانی سپلائی 24 گھنٹے تاخیر سے! گرنا پپمنگ اسٹیشن کا ٹرانسفارمر جل کر راکھ ، کمشنر کا ہنگامی دورہ، درستی کا کام جاری
مالیگاؤں : 10 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) تین مرتبہ پانی سپلائی متاثر ہونے کے بعد اب چوتھی دفعہ بھی پانی سپلائی نظام میں خلل پڑ گیا ہے ۔گزشتہ روز پانی کی پائپ لائن لیکیج ہونے سے پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات پیدا ہوئی جسے دور کرنے کیلئے کارپوریشن نے فوری طور پر درستی کے عمل کو مکمل کیا اور آج جمعہ کو شہر میں حسب سابق پانی سپلائی کو بحال کیا لیکن آج دوپہر میں کارپوریشن کو خبر ملی کہ گرنا پپمنگ اسٹیشن کو پاور سپلائی کرنے والے سب اسٹیشن کے ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی ۔آگ پر قابو پانے کیلئے دس سے پندرہ ملازمین نے کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے ۔آگ اتنی تیزی بڑھتی گئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ بے قابو ہوگئی اور آگ سے پورا ٹرانسفارمر جل کر راکھ ہوگیا ۔اس ضمن میں کمشنر نے گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر حاضری لگائی اور حالات کا جائزہ لیا ۔کمشنر کے ہمراہ واٹر سپلائی انجینئر سچن مارواڑ، بجلی سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ کارپوریشن کے آفیسران موجود تھے ۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ کچھ دنوں سے شہر میں پانی سپلائی نظم پائپ لائن لیکیج ہونے سے متاثر تھا جسے درست کیا گیا لیکن اب ٹرانسفارمر میں آگ لگ جانے سے ایک بار پھر پانی 24 تاخیر سے دیا جائے گا ۔کمشنر نے کہا کہ اسے درست کرنے میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں جس کے سبب پانی سپلائی نہیں ہوگا ۔عوام کو اس ہنگامی صورتحال پر تعاون کرنا چاہیے اور پانی کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com