کالونی میں رہنا خطروں سے خالی نہیں ، ریت مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ضروری ،جلد ہی منترالیہ میں شکایت:مستقیم ڈگنیٹی




کالونی میں رہنا خطروں سے خالی نہیں ، ریت مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ضروری ،جلد ہی منترالیہ میں شکایت 



گھر کل یوجنا کی کالونی سے کروڑوں کی مٹی مورم اور ریت چوری، مافیا سمیت کارپوریشن آفیسران پر سخت کارروائی کی جائے 


جب کالونی خستہ حال ہے تو قلعہ بستی کے ساکنان کی منتقلی کیوں؟ہم ہائی کورٹ نگرانی میں لائیں گے:مستقیم ڈگنیٹی 


 
مالیگاؤں : 27 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کیا کسی سازش کے تحت مالدہ میں تعمیر گھر کل یوجنا کی گیارہ ہزار کالونی کو  مسمار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے؟ یا ریت مافیا، مورم مافیا اور مٹی و اینٹ مافیا لاکھوں کروڑوں روپے کمانے کے لئے عوام کی زندگی کے سوداگر بنے ہوئے ہیں؟ کیا مالیگاؤں شہر کی عوام آؤٹر میں مالدہ کالونی میں مستقبل میں رہنے نہ آئیں؟ یا کوئی اور گھناؤنی سازش رچی جارہی ہیں جو گزشتہ تین سالوں سے مالدہ کالونی کی گیارہ ہزار عمارتوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، کالونی کی بنیاد کو نیچے سے کھوکھلا کیا جارہا ہے، مالدہ، کلکٹر پٹہ اور چندنپوری سمیت مالیگاؤں کے مافیا اس کالونی کو مسمار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اب تک ساڑھے پانچ کروڑ روپے کا نقصان سرکاری خزانے کو پہنچایا جاچکا ہے اور اس معاملے میں تحصیلدار میڈم نے مالیگاؤں کارپوریشن لو جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔اب ہمارا مطالبہ ہے کہ سب سے پہلے کارپوریشن کے سٹی انجینئر سمیت تمام ملوث آفیسران کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔مالدہ کالونی کو زمین کے نیچے سے کھوکھلا کرنے والے ریت مافیا، مورم مافیا اور مٹی و اینٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا وقت آگیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آج سماجوادی پارٹی آفس آگرہ روڈ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے مستقیم ڈگنٹی نے دی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے خلاف یہ سازش کی جارہی ہے، ان مافیاؤں کو انسانوں کی جان کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔اس سلسلے میں ہم بھی تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں کہ آیا اس سازش کے پیچھے کون کون شامل ہیں؟ مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ کچھ کارپوریٹر بھی اس میں شامل ہیں، کارپوریشن آفیسران کی ملی بھگت بھی ہمیں نظر ارہی ہے ہم اس معاملے میں کارپوریشن و ریت مافیا کے خلاف وزارت شہری ترقیات منترالیہ میں ایک دو روز میں شکایت کرینگے اور کارپوریشن آفیسران و ریت مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرینگے، اسی طرح مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جب تحصیلدار نے کارپوریشن کو لیٹر دیکر مالدہ کالونی کو پر خطر بتایا ہے تو پھر قلعہ جھونپڑ پٹی کے معاملے میں ہائی کورٹ میں کیوں افیوڈیوٹ گیا کہ قلعہ جھونپڑ پٹی کے ساکنان کو مالدہ گھر کل یوجنا میں منتقل کیا جائے ۔اب جبکہ یہ عمارت خطرناک ہے تو پھر یہاں مزید نئے لوگوں کو بسانا موت کو دعوت دینے جیسا ہے ۔اس لئے ہم اس لیٹر کو ہائی کورٹ کی نگرانی میں لائیں گے ۔وہیں مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ ریت و مورم چوری معاملہ میں بڑے سیاسی لیڈر کی پشت پناہی کو خارج نہیں کیا جا سکتا ۔اس لئے ہم اب ہر حال میں سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔انہوں نے آنے والے دنوں میں مزید سنسنی خیز انکشافات کرنے کا بھی ذکر کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے