موسلا دھار بارش کا سلسلہ دراز ، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ آبپاشی نے الرٹ جاری کیا


موسلا دھار بارش کا سلسلہ دراز ، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ آبپاشی نے الرٹ جاری کیا 




مالیگاؤں سمیت اطراف کے 24 ڈیم اور فلو ، موسم و گرنا ندی کے کنارے آباد مکینوں سے کارپوریشن کی اپیل 

 
مالیگاؤں : 27 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) علاقائی موسمیاتی مرکز،ممبئی(انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ، محکمہ ارتھ سائنسز، حکومت ہند)اور محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی و الرٹ کے مطابق ناسک ضلع میں 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان  ہے۔ اس دوران ناسک ضلع میں اس محکمہ کے تحت چنکاپور ڈیم کے اطراف میں بارش ہوتی ہے تو ڈیم سے پانی چھوڑنے کے لیے کارروائی کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ، ہرن باری ڈیم اور ناگیاساکی ڈیم اور دیگر 37 میں سے 24 ڈیم بھی 100 فیصد بھرے ہوئے ہیں، جس سے پانی کا اخراج جاری ہے۔مالیگاؤں کارپوریشن کو بھی مطلع کیا گیا ہے کہ موسم و گرنا ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ کا امکان ہے اور ندی میں پانی کسی بھی وقت چھوڑا جاسکتا ہے، اس لیے مذکورہ مدت کے دوران ہونے والی بارشوں کی مقدار کو دیکھتے ہوئے پانی کے اخراج میں بتدریج اضافے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اسی مناسبت سے دیہاتوں اور شہروں میں کارپوریشن، گرام پنچایت کی حدود کے طرف الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اگر ندی نالوں کے کنارے میں کوئی گھر، کاروبار یا جانور موجود ہے تو اسے فوری طور پر منتقل کیا جائے اور شہریوں کو بھی الرٹ رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے اور انتظامی محکمے مناسب کارروائی کریں۔اس طرح کی اپیل مالیگاؤں محکمہ آبپاشی کےایگزیکٹیو انجینئر نے کی ہے ۔اسی ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن نے عوام سے اپیل ہے کہ موسم و گرنا ندی کے کنارے آباد مکانوں اور دکانوں کے علاوہ مویشیوں کو منتقل کریں، اطراف میں موسلا دھار بارش ہونے سے موسم و گرنا ندی میں بھاری مقدار میں پانی چھوڑا جارہا ہے ۔کسی وقت یہ پانی مالیگاؤں کی دونوں ندیوں میں سیلابی کیفیت پیدا کر سکتا ہے لہٰذا شہریان اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کارپوریشن کی اپیل پر توجہ دیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے