اداکار وجے تھلاپاتھی کی ریلی میں بھگدڑ ، 36 افراد ہلاک، درجنوں زخمی



اداکار وجے تھلاپاتھی کی ریلی میں بھگدڑ ، 36 افراد ہلاک، درجنوں زخمی



تامل ناڈو : 27 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ہفتہ کی شام تمل ناڈو کے کرور میں اداکار وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ تمل ناڈو کے وزیر صحت ایم اے سبرامنیم نے کہا کہ مرنے والوں میں 16 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔ حادثے میں 58 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق اداکار و سیاست دان وجے کی پارٹی تملگا ویٹی کزگم (TVK) کی ریلی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ ایک 9 سالہ بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ وجے نے اسٹیج سے پولس اور اس کے حامیوں سے اسے ڈھونڈنے کی اپیل کی جس سے بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔

بھیڑ میں پھنس جانے کی وجہ سے کئی لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی اور کئی لوگ اور کارکن بے ہوش ہونے لگے۔ حالات بگڑتے دیکھ کر وجے نے اپنی تقریر روک دی اور لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد وہ تقریر چھوڑ کر چلے گئے۔

وجے کی ریلی کو 10,000 لوگوں کو اجازت دی گئی۔ انتظامیہ نے اندازہ لگایا تھا کہ 50,000 لوگ جمع ہوں گے۔ لیکن وہاں تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار لوگ موجود تھے۔اس حادثے اموات کے اضافہ کا خدشہ بتایا جارہا ہے ۔مزید تحقیقات پولس کررہی ہیں وہیں 58 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے