متوفی ضیاء الرحمن کی موت کا ذمہ دار انکیتا نامی کمپنی کا ٹھیکہ دار ،کمشنر مقدمہ درج کریں ورنہ
بدھ کو سماجوادی پارٹی کا میونسپل کارپوریشن پر چکا جام اندولن ،عوام سے شرکت کی اپیل
540 کروڑ روپے کی انڈر گراؤنڈ گٹر کا ٹھیکہ بھی گجرات کی کمپنی کو، کیا سب کچھ گجرات والوں کے حوالے کیا جارہا ہے؟
مالیگاؤں : 19 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں انڈر گراؤنڈ گٹر سے پریشانی بڑھ رہی ہے ،کبھی حاملہ عورت کا حمل ضائع ہوجاتا ہے۔کبھی بلڈنگ اور گھروں پر دراڑ پڑ جارہی ہیں اور اب نوجوان ضیاء الرحمن اشرفی انڈر گراؤنڈ گٹر کے چیمبر میں گر کر فوت ہوگیا ۔یہ ہم سب کی غلطی ہے کہ ہم نمائندگی میں کمزور رہیں ہیں لیکن جو لوگ اقتدار میں ہیں انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا اسی طرح وقتاً فوقتاً آواز اٹھتی تھی کہ انڈر گراؤنڈ گٹر ہم بنانے نہیں دینگے لیکن کچھ لیڈران کمیشن لے رہے ہیں ۔اسی لئے کام دوباری شروع ہورہا ہے ۔اب جبکہ تمام لوگ خاموش تماشائی بنے ہوئے تو پھر ایک بار ہمیں بدعنوانی کیخلاف میدان میں اترنا پڑ رہا ہے ۔اور ہم نے متوفی ضیاء الرحمن کے انتقال ہوجانے کا ذمہ دار کارپوریشن کے ذریعے انڈر گراؤنڈ گٹر کی تعمیر کرنے والی انکیتا نامی کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،اس سلسلے میں ہم نے کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پیر تک وقت دیا ہے اور اگر کمشنر نے پیر تک ایف آئی آر درج نہیں کی تو بدھ کو بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک چکا جام دھرنا اندولن کیا جائے گا اور اس دھرنے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو اسکے ذمہ دار کارپوریشن کمشنر ہونگے ۔
ہم نے کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکہ دار کے بلوں پر روک لگائی جائے ۔متوفی ضیاء الرحمن کے ورثاء کو 25 لاکھ معاوضہ دیا جائے، مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ صرف ہم ہی ہیں جو بدعنوانی اور کمیشن کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں ہیں اور آج بھی ہمارے علاوہ کوئی بولنے کو تیار نہیں ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ انڈر گراؤنڈ گٹر کی تعمیر کو روکنے کیلئے ایم ایل اے نے تو جے سی بی کے آگے کھڑے ہوکر کام رکوایا تھا لیکن بعد میں ریسٹ ہاؤس میں بات چیت ہوگئی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی اس اسکیم کی مخالفت نہیں کی کیونکہ یہ اسکیم اچھی ہے لیکن کام اچھے ڈھنگ سے نہیں ہو رہا ہے اور گجرات کی کمپنی مالیگاؤں کو لوٹ رہی ہے اسے بچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کا خزانہ خالی ہوگیا ہے ۔کارپوریشن کمشنر نے سرکار کو مکتوب لکھ کر کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کو بینک سے 100 کروڑ روپے قرض لینے کی اجازت طلب کی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے الزام لگایا کہ سو کروڑ کی بندر بانٹ کر لی جائے گی اور مالیگاؤں کارپوریشن کی پراپرٹی بینک میں رہن رکھی جائے گی ۔اس لئے اب ہمیں میدان میں آکر اس بدعنوانی کو روکنا ہوگا ۔اس پریس کانفرنس سے قبل سماجوادی پارٹی کی صدر شان ہند کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں طئے پایا کہ اگر کمشنر نے ہمارا مطالبہ نہیں قبول کیا تو پھر بدھ کو چکا جان اندولن کیا جائے گا ۔اس اندولن میں شہریان کثیر تعداد میں شرکت کریں ۔اس طرح کی اپیل بھی کی گئی ۔اس پریس کانفرنس میں مرحوم ضیاء الرحمن کے رشتہ دار دوست احباب اور سماجوادی پارٹی کے رضوان سر، عبد الباقی راشن والے، محمد وائرمین، شکیل ٹلو ایڈوکیٹ توصیف شیخ ،خورشید کابل ،مسیح اللہ بیسٹ، عبد الرحمن انصاری، معین اختر وغیرہ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com