آئی لو محمد صل اللہ علیہ وسلم پر کانپور میں ایف آئی آر ، مالیگاؤں میں سیکڑوں عاشقان رسول کا پر امن احتجاج


آئی لو محمد صل اللہ علیہ وسلم پر کانپور میں ایف آئی آر ، مالیگاؤں میں  سیکڑوں عاشقان رسول کا پر امن احتجاج 



یوپی پولس کی مذمت ، عشق رسول میں ایف آئی آر کیا جان بھی قربان کرنے تیار:آصف شیخ 


ہزار کھولی رابطہ آفس پر آصف شیخ کی قیادت میں نعت شریف و درود و سلام کی محفل 



مالیگاؤں : 19 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کانپور کے سید نگر میں آئی لو محمد صل اللہ علیہ وسلم کا بینر لگانے پر 20 سے زائد افراد پر مقدمہ درج کیا گیا جو کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے ۔یہ ملک جمہوری ہے اور اس ملک میں تمام مذاہب کو  اپنے اپنے مذہب پر چلنے آزادی کے ساتھ چلنے کی اجازت ہے ۔ملک ہی نہیں پوری دنیا میں آئی لو محمد نام کیا جاتا ہے اور اس کے لکھنے، بولنے پر کہیں کوئی پابندی نہیں ہے پھر بھی یوپی حکومت نے 20 سے زائد مسلم نوجوانوں پر آئی لو محمد صل اللہ علیہ وسلم کا بینر لگانے پر مقدمہ درج کرلیا ۔ہم اسکی مذمت کرتے ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آج ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقدہ آئی لو محمد صل اللہ علیہ وسلم کی محفل سے کیا۔موصوف نے کہا کہ ہم نے یوپی پولس کی اس حرکت کی مذمت میں اور آپ صل اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اس محفل نعت کا انعقاد کیا ۔آج ہم نے مالیگاؤں سے ملک بھر میں امن و سلامتی کا پیغام پہنچایا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس ملک کی آزادی میں گاندھی جی اور نہرو کیساتھ مولانا ابو الکلام آزاد سمیت لاکھوں علماء کرام و مسلمانوں نے قربانیاں دی ۔آج ہم چاہتے ہیں کہ ہندو مسلمان ،سکھ عیسائی سب مل جل اس ملک کی ترقی کریں ۔مرکزی و ریاستی حکومتوں سے آصف شیخ نے مطالبہ کیا کہ مذہبی رہنماؤں کی تقدس کیلئے ایک قانون بنایا جائے تاکہ کوئی آن رہنماؤں کی شان میں گستاخی نہ کرسکے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج بڑے دکھ کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس سیکولر ملک میں اسلام کے پیغمبر محمد صل اللہ علیہ وسلم کے نام کا پوسٹر آویزاں کرنے پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا ہم آپ صل اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ایف آئی آر کیا اپنی جان بھی قربان کرنے تیار ہیں ۔ یوپی سرکار کی تانا شاہی میں اگر آئی لو محمد صل اللہ علیہ وسلم کہنا گناہ ہے تو پھر ہم یہ گناہ کروڑوں بار کرنے تیار ہیں۔اس موقع پر رضوان میمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ امتیاز صابری کی قیادت میں نعت خواں حضرات نے نعت شریف و درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے