مفتی اسمٰعیل پر ایف آئی آر درج کی جائے، بوگس ووٹ کیخلاف جمعہ کو پرانت آفس پر جن اکروش مورچہ



مفتی اسمٰعیل پر ایف آئی آر درج کی جائے، بوگس ووٹ کیخلاف جمعہ کو پرانت آفس پر جن اکروش مورچہ




آصف شیخ کا بی ایل اوز کو فون ،کہا فوری طور بوگس ووٹ کٹ کردیں،اپوزیشن  پر سخت تنقید 


ریاستی الیکشن کمشنر چوک لنگم کو ثبوت کے ساتھ شکایت درج کرنے آصف شیخ کا اعلان 


مالیگاؤں : 13 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ روز ہم نے مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں 42 ہزار بوگس ووٹ معاملہ اجاگر کیا تھا اور اس سلسلے میں پرانت افسیر کو شکایت بھی کی تھی ۔اس پر پرانت افسیر نے بی ایل اوز کی میٹنگ لیکر انہیں ہدایت دی تھی کہ وہ اپنی اپنی یادی سے بوگس و ڈپلیکیٹ ووٹیں جانچ کےبعد نکال دیں، لیکن کچھ بی ایل اوز نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا اور کچھ بی ایل اوز ابھی بھی غلطی کررہی ہیں اور ایک پارٹی کی طرف داری کررہے ہیں ۔ہم نے ایسے بی ایل اوز کو فون بھی لگایا لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک شخص کی ووٹ بھی ایک ہونی چاہیے، اس لئے ہم بی ایل اوز اور بوگس ووٹ کیخلاف جمعہ کو پرانت آفس پر جن اکروش مورچہ نکالا جارہا ہے ۔یہ مورچہ شیخ رشید بھون سے دوپہر میں تین دن نکالا جائے گا ۔اس موقع پر بھی آصف شیخ نے ورکروں سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آج ہزار کھولی رابطہ آفس پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی ہنگامی میٹنگ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف شیخ نے دی 


اس موقع پر مفتی اسمٰعیل کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل جمعیتہ علماء کے صدر ہیں اور انہوں نے مارچ مہینے میں شہر کے اخبارات میں ایک سالانہ رپورٹ شائع کی تھی جس میں انہوں نے قبول کیا تھا کہ جمعیتہ علماء نے 17 ہزار ووٹ بڑھائی، بارہ ہزار شناختی کارڈ و ادھار کارڈ بنوائیں اور تین ہزار ووٹرس کے ایڈریس درست کروائے ۔اور دیگر کارکردگی پیش کیا جسے ہم قبول نامہ کہیں گے ۔اس پر ہم نے مارچ مہینے میں ہی پرانت آفیسر کو شکایت کی تھی کہ جمعیتہ علماء کے صدر اور سیکرٹری نے کس کی اجازت سے یہ ووٹیں بڑھائی؟ اسکا خلاصہ کیا جائے ۔اس پر پرانت آفیسر نے جمعیتہ علماء کے صدر و سیکرٹری کو لیٹر لکھا کہ آپ جواب دیں ۔لیکن جواب نہیں دیا گیا، پھر پرانت افسیر نے مئی کے مہینے میں دوسرا لیٹر جاری کرتے ہوئے جمعیتہ علماء کے صدر و سیکرٹری کو خدمات لکھا کہ آپ نے اخبار میں دعویٰ کرتے ہوئے قبول کیا ہے کہ آپ نے 17 ہزار ووٹ بڑھائی، بارہ ہزار شناختی کارڈ و ادھار کارڈ بنوائیں اور تین ہزار ووٹرس کے ایڈریس درست کروائے تو اسکا خلاصہ کیا جائے لیکن ابھی تک انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔اب ہم پرانت آفیسر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ نے جمعیت علما کے صدر و سیکرٹری پر کیا کارروائی کی یا نہیں کی ؟اور اگر کوئی کارروائی نہیں کی تو پھر آج ہم دوبارہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان پر ایف آئی آر درج کی جائے ۔اس کیلئے ہم الیکشن ڈپارٹمنٹ و ہوم منسٹری و اسمبلی تک کارروائی کا مطالبہ کرینگے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اب ایمانداری سے چناؤ ہوجائے، ایک شخص کی ایک ووٹ ہی رکھی جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ بی جے پی و مجلس پورے ملک میں بوگس ووٹ کا اڈا چلا رہے ہیں اسی طرح مفتی اسمٰعیل کو بوگس ووٹ معاملہ میں ہماری لڑائی بری لگ رہی ہے۔اس پریس کانفرنس میں آصف شیخ نے کہا کہ اچھائی برائی پر اگر میں نے منہ کھول دیا تو پھر اپوزیشن کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا پڑے گا یا گاؤں سے باہر منہ چھپانا پڑے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے