آصف شیخ کے ہاتھوں ابراہیم مسجد میں سولار بجلی فراہمی کا آغاز ، پانچ کروڑ کے فنڈ سے شہر کی مساجد میں سولار پاور کی شروعات



آصف شیخ کے ہاتھوں ابراہیم مسجد میں سولار بجلی فراہمی کا آغاز ، پانچ کروڑ کے فنڈ سے شہر کی مساجد میں سولار پاور کی شروعات


مالیگاؤں : 13 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آصف شیخ رشید کی خصوصی جدوجہد سے مہاراشٹر سرکار نے مسجدوں میں سولار پاور سسٹم لگانے کیلئے پانچ کروڑ روپے کا خطیر فنڈ منظور کیا تھا۔شہر کی بیشتر مساجد میں اسمبلی الیکشن سے قبل آصف شیخ کے ہاتھوں سولار پینل سسٹم کی تنصیب کی گئی تھی ۔درمیان میں بہت سارے تکنیکی مسائل جیسے سولار سسٹم کی مکمل تنصیب، بجلی میٹر کی تنصیب، منظوری اور دیگر مسائل کو حل کیا گیا اور آج الحمد اللہ ان مسائل کے حل ہوتے ہی گلشن ابراہیم میں واقع ابراہیم مسجد میں پہلا سولار پاور میٹر کا آغاز کیا گیا اور اس سولار پاور سسٹم سے بجلی کی فراہمی کی شروعات کی گئی ۔اسکا افتتاح سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کے ہاتھوں کیا گیا ۔اس موقع پر مسجد کے ٹرسٹیان، مصلیان اور وارڈ کے نوجوان و بزرگ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ سولار سسٹم کی تنصیب کے بعد ہم نے ٹھیکہ دار کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آئے کئی مسائل کو اس درمیان حل کیا اور اب بجلی کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔سولار پاور میٹر کی شہر کی دیگر مسجدوں میں بھی آغاز کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔رفتہ رفتہ دیگر تمام مسجدوں میں بھی سولار پینل لگانے کی شروعات کی جارہی ہیں ۔ آصف شیخ نے کہا کہ مسجدوں کے پاور بلوں میں کٹوتی ہوگی ۔سولار پاور سسٹم سے مسجدوں کا بل کم آئے گا ۔آصف شیخ کے اس عمل پر مسجدوں کے ذمہ داران نے انہیں دعاؤں سے بھی نوازا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے