ضلع پریشد ایجوکیشن آفیسر نتن بچھاؤ پر بھی مقدمہ درج ، مالیگاؤں کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر
مالیگاؤں : 13 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) یانا جادھو اسکول میں اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں بے قاعدگیوں کے سلسلے میں ضلع پریشد کے پے سپرنٹنڈنٹ ادے دیورے کی گرفتاری کے بعد اب اس وقت کے ناسک ضلع پریشد کے ایجوکیشن آفیسر نتن بچھاؤ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولس کی اکنامک آفینس ونگ ( اقتصادی جرائم دستہ) نے کہا کہ بچھاؤ کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ جادھو ودیالیہ فرضی بھرتی کا مقدمہ چھاؤنی پولس اسٹیشن میں 14 اپریل 2025 کو درج کیا گیا تھا۔ اس کیس کو اقتصادی جرائم ونگ، ناسک کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس ونگ نے بچھاؤ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔ اس بات کا علم ہونے کے بعد بچھاؤ کو صحت کی خرابی کی وجہ سے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بچھو نے مقامی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست بھی دائر کی ہے۔ اس درخواست پر 17 ستمبر کو سماعت ہونے کا امکان ہے۔ جادھو اسکول بھرتی اسکینڈل کیس میں ملزمان کی تعداد اب بارہ ہوگئی ہے۔ ان میں ضلع پریشد محکمہ تعلیم کے افسران دیور اور بچھاؤ دونوں شامل ہیں۔پولس جانچ کررہی ہے کہ بچھاؤ نے اپنے دور میں جادھو اسکول سمیت مالیگاؤں اور ناسک میں اور کتنی اسکولوں میں اس طرح کا کام انجام دیا ہے۔ مالیگاؤں کی اسکولوں میں اساتذہ کی غیر قانونی اور پس پردہ بھرتی کے سلسلے میں محکمہ تعلیم کے تین اعلیٰ افسران کو منگل کی دیر رات ایک کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس معاملے میں کارروائی جاری ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com