چار ملزمین کی ضمانت منظور ، مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی لیگل سیل کی جدوجہد رنگ لائی



چار ملزمین کی ضمانت منظور ، مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی لیگل سیل کی جدوجہد رنگ لائی 


جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی اور کریٹ سومیا کیخلاف روز اول سے جاری ایم ڈی سی کی قانونی لڑائی کامیاب




مالیگاؤں : 3 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) روز اول سے مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی اور کریٹ سومیا کیخلاف قانونی لڑائی لڑ رہی ہیں ۔سڑک سے لیکر کورٹ تک مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی نے شہر کی مظلوم عوام کو بچانے کیلئے شب و روز محنت کی اور لیگل سیل کے قیام کے بعد قانونی لڑائی بھی عدالت میں لڑی گئی، وقتاً فوقتاً کچھ ملزمین کی ضمانت منظور بھی کرائی گئی لیکن سب سے پہلے گرفتار ہونے والے سید ساجد ،نجمہ بانو، شبانہ بانو اور صابر علی کی ضمانت میں تاخیر ہوئی قانونی لڑائی مسلسل لڑی گئی م۔ایس آئی ٹی کی چارج شیٹ کے بعد بھی کیس جاری رہا پھر بھی مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی نے ہمت نہیں ہاری اور بالآخر آج مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کو کامیابی ملی اور چاروں ملزمین کی ضمانت منظور ہوئی ۔اس طرح کی تفصیلات مقامی عدالت سے کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ رشید و کوآرڈینیٹر مستقیم ڈگنیٹی نے میڈیا کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ اب راستہ ہموار ہوتا جارہا ہے اور ہماری لیگل ٹیم ہر معاملے پر نظر بنائے ہوئے ہیں جن لوگوں کی ضمانت منظور نہیں ہوئی ہے انکے لئے بھی کوشش جاری ہے لیگل ٹیم جدوجہد کررہی ہیں آج انکی محنت رنگ لائی ۔ہم پوری لیگل سیل بالخصوص ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان ،ایڈوکیٹ عارف شیخ ،ایڈوکیٹ توصیف شیخ ،ایڈوکیٹ مرچنٹ وغیرہ کو مبارکباد و شکریہ پیش کرتے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی و آصف شیخ نے بتایا کہ جنکی ضمانت منظور نہیں ہوگی انکی ضمانت کیلئے ہائی کورٹ بھی جائیں گے ۔انہوں نے اس موقع پر شہریان مالیگاؤں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان لوگوں نے دعاؤں کا اہتمام کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے