محمد متین قتل معاملہ میں دو ملزمین گرفتار، عائشہ نگر پولس اسٹیشن کی کارروائی



محمد متین قتل معاملہ میں دو ملزمین گرفتار، دو دنوں کی پولس تحویل 

مالیگاؤں : اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں رات دیر گئے اقبال ڈابی کے پاس رمضان پورہ کے ساکن متین نامی نوجوان کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا اور اس قتل کے بعد ملزمین فرار ہوگئے تھے ۔پولس نے قتل کے الزام میں 24 گھنٹوں کے اندر ہی دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں 40 سالہ خاتون سیدہ مبین نے فریاد درج کروائی کہ فیضان سیٹھ کے کارخانے کے پاس سڑک پر سید وسیم سید سلیم عرف وسیا (21)ساکن سروے نمبر 42 عائشہ نگر امیر ہال اور رئیس احمد سعید احمد عرف سعید کالیا (19) ساکن حبیب ہوٹل کے پاس جعفر نگر نے پرانی رنجش کے چلتے محمد متین کو رات کارخانے کے پاس روک کر کہا کہ تیرا آصف لالہ کیا جھگڑا چالو ہے چل کر بات کر تو متین نے کہا کہ آصف کا نمبر دو میں فون پر بات کرلو نگا لیکن بات نہیں بن سکی تب دونوں ملزمین نے اسے مارنے کی دھمکی دی اور کچھ ہی دیر بعد ملزمین نے تیز دھار ہتھیار سے محمد متین کے پیٹ ، سینے میں اور ہاتھ پر پے در پے وار کردیا اور اسی دوران اسکی موت واقع ہوگئی ۔پولس کس نے قتل کا گناہ رجسٹرڈ نمبر 72/2025 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔شکایت کے مطابق پولس نے 24 گھنٹوں کے اندر ہی دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے اور آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے دفاعی وکیل کی دلیل پر انہیں دو دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا جبکہ پولس نے پانچ دنوں کی پولس تحویل کا مطالبہ کیا تھا ۔اس طرح کی تفصیلات بھی دفاعی وکیل نے دی ۔مزید تفتیش ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو اور ڈی وائے ایس پی بھروال کی نگرانی میں عائشہ نگر پولس کررہی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے