تیز دھار ہتھیار سے محمد متین کا قتل ، ملزمین فرار، پولس جانچ میں مصروف
مالیگاؤں : 22 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں آئے دن جھگڑے اور قتل کی خبریں سامنے آتے رہتی ہے اور پولس انتظامیہ ملزمین کو گرفتار کرلینے میں کامیاب بھی ہوجاتی ہے لیکن لڑائی جھگڑے اور قتل کی واردات جیسے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ہے ۔آج اتوار اور پیر کی درمیانی شب تارے دیر گئے پھر ایک دکھ بھری خبر نے شہر میں سنسنی پھیلا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک پاور لون مزدور کا قتل کر دو ملزمین فرار ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق مقتول کا نام محمد متین بتایا گیا ہے ۔رمضان پورہ کا ساکن محمد متین نیا اسلام پورہ اقبال ڈابی کے پاس ایک پاورلوم کارخانے میں مزدوری کررہا تھا ۔جب اسے چائے کی حاجت محسوس ہوئی اس نے چائے پینے کیلئے کارخانے سے ہوٹل کا رخ تب ہی دو نامعلوم افراد نے اسکا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے اور جب مقتول متین چائے پی کر واپس کارخانے جانے لگا تب ہی دو افراد آئے اور تیز دھار ہتھیار سے اس کے پیٹ پر وار کرنے لگے خون زیادہ بہہ جانے سے متین کی موقع واردات پر ہی موت واقع ہوگئی ۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے عملہ نے جائے واردات پر حاضری لگائی ۔پولس جانچ پڑتال کررہی ہے ۔مقتول محمد متین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال لے جایا گیا ہے ۔پولس قانونی کارروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی کررہی ہے اور اس بات پر بھی جانچ شروع کردی گئی ہے کہ آیا محمد متین کا قتل کس نے کیا اور کیوں کیا ۔تادم تحریر جائے حادثہ پر عوام کا ہجوم دیکھا گیا ۔اس قتل کی خبر سے پھر ایک بار شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com