پندرہ اگست کو شیخ رشید بھون پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کے ہاتھوں پرچم کشائی
پارٹی کے تمام عہدیداروں، ورکروں اور عوام سے شرکت کی اپیل
مالیگاؤں : 13 اگست (پریس ریلیز) آزادی کے متوالوں، آزادی کے شیدائیوں اور ملک کی عوام بالخصوص اہالیان مالیگاؤں شہر کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرنے و آزادی کا جشن منانے اور شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ملک کی آزادی کیلئے مر مٹنے والے لاکھوں شہداء ہند کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پندرہ اگست کو انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی جانب سے ایک تقریب رسم پرچم کشائی و جشن آزادی کا انعقاد آگرہ روڈ پر واقع شیخ رشید بھون پر صبح 8 بجے کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید کے دست مبارک سے انجام دی جائے گی ۔اس طرح کی اطلاع پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد نے دی ۔نوید خطیب احمد اور مقامی کارگزار صدر اعجاز احمد محمد عمر کی جانب سے اپیل پارٹی کے تمام ورکروں، عہدیداروں اور شہریان مالیگاؤں سے اپیل ہے کہ اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اپنی قومی، ملی اور حب الوطنی کا ثبوت دیں۔تفصیل کے مطابق شہداء آزادی کی قربانیوں کو عوام تک پہنچانے اور انکے جذبہ ایثار و قربانی کو یاد کرنے کیلئے اور پندرہ اگست 1947 کے سیکولر ہندوستان کی تشکیل کیلئے قربانیاں دینے والے قوم کے رہنماؤں کو بھی یاد کیا جائے گا اور انہیں نسل نو تک پہنچانے کے مقصد سے ملک عزیز کی محبت قائم کرنے کیلئے اس قسم کے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں تمام ہی عہدیداروں، ورکروں ہمدردوں سے شیخ رشید بھون پر منعقد ہونے والے رسم پرچم کشائی کے پروگرام میں شرکت کی اپیل و گزارش کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com