کارپوریشن میں فل میجاریٹی کیساتھ میئر بیٹھانے کا عزم، انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی میں عہدوں کی تقسیم



کارپوریشن میں فل میجاریٹی کیساتھ میئر بیٹھانے کا عزم، I.S.L.A.M پارٹی میں عہدوں کی تقسیم


انقلاب کی دستک ، شہر کو فرقہ پرستوں سے پاک کرنے کیلئے پندرہ اگست سے نوجوانوں کی مہم "چائے پہ چرچا"  کا آغاز 



عوام کیلئے لڑتے لڑتے شہید ہوجاؤنگا لیکن جُھکونگا نہیں، تمام ملی و سماجی اداروں، تنظیموں سے آصف شیخ کی اپیل 



مالیگاؤں : 10 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسمبلی چناؤ میں 162 ووٹوں سے شکست کے باوجود ہم نے پہلے ہی دن سے عوامی کام کاج کو دوبارہ شروع کیا اور آج ہم نے اسمبلی کے بعد عوامی سطح پر پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کیلئے عہدوں کی تقسیم کی اس باوقار تقریب کا انعقاد کیا ۔آج ہمیں مالیگاؤں نہیں بلکہ پورے بھارت میں ایک مثال قائم کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن میں I.S.L.A.M پارٹی کا میئر بیٹھانا ہے ۔اس عزم کیساتھ عہدے داروں کو یہاں سے نکل کر عوام کے درمیان پھیل جانا ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔موصوف انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے شہری باڈی، یوتھ باڈی ،مائناریٹی و اوقاف سیل اور سوشل میڈیا سیل کے ضمنی و بلاک اور وارڈ وائز عہدوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔یہ تقریب لوٹس لانس میں پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر پارٹی کے عہدیداروں اور سیکڑوں نوجوانوں کو ذمہ داریاں دی گئی ۔اسی طرح درجن بھر سے زائد افراد کو پارٹی کا آبزرور نامزد کیا گیا ہے ۔اس تقریب کا آغاز حافظ محمد انس کی قرات سے کیا گیا۔

اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ 31 جولائی کو مالیگاؤں بھکو چوک بم دھماکے کا فیصلہ آیا جو کہ امید کے برخلاف تھا ۔ہم اب این آئی اے جیسی ایجنسی پر بھروسہ کیسے کرینگے؟ یہ سوال مالیگاؤں کی عوام کررہی ہیں، آصف شیخ نے کہا کہ جب میں ایم ایل اے تھا تب مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں سرکاری وکیل روہنی شالیان پر سرکاری دباؤ لایا جارہا تھا ۔تب میں نے اسمبلی میں آواز اٹھائی اور مالیگاؤں کی عوام کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا لیکن آج اسمبلی میں شہر کا نمائندہ مفتی اسمٰعیل خاموش ہے اور پارلیمنٹ میں بھی شوبھا تائی بچھاؤ خاموش بیٹھی ہوئی ہیں۔ ہمیں انصاف کب ملیگا؟ کون شہر کی نمائندگی کریگا؟ جن لوگوں کو عوام نے ذمہ داری دی ہے وہ ایم ایل اے کب عوام کی بات کرینگے؟ صرف سرکار کی چاپلوسی کرنا ایم ایل اے کا کام نہیں ہے ۔اس طرح کی تنقید بھی آصف شیخ نے موجودہ اسمبلی و پارلیمنٹ کے نمائندوں پر کی ۔

موصوف نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی روز اول سے عوام کی خدمت کررہی ہے کیس لڑ رہی ہیں لیکن جمیعت علماء صرف اعلان کرتی ہے کہ ہم ہائی کورٹ جائیں گے لیکن چار مہینہ ہوگیا ابھی تک ہائی کورٹ نہیں گئے ۔جمعیت علما عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اب کارپوریشن چناؤ ارہا ہے ۔اب اصلاح معاشرہ کے جلسے ہونگے، سماج کی دہائی یاد دلائی جائے گی، عوام کو گمراہ کیا جائے گا ۔سماج میں، رشتہ داری میں اگر یہ شہر بٹتا رہا تو شہر برباد ہوجائے گا ۔فرقہ پرست عناصر مالیگاؤں کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں، اب مزید امتحان لینے کی ضرورت نہیں، ہم عوام کے کام کاج بلا مفاد کرتے ہیں، جبکہ ہمیں سیاست کی بجائے اپنا کاروبار کرنا تھا لیکن اس شہر کی نمائندگی کون کریگا کیونکہ اسمبلی میں جسے نمائندگی دی گئی وہ خاموش ہیں اسی لئے ہمیں میدان میں آنا پڑ رہا ہے اور عوامی کام کاج کرنا پڑ رہا ہے ۔

آصف شیخ نے کہا کہ مجھکو راستے سے ہٹانے کی پلاننگ جاری ہے ۔میں نے پولس کو اطلاع بھی دی ہے لیکن میں اپنی جان ہتھیلی پر لیکر گھر سے نکلتا ہوں اور اپنی حفاظت خود کرتا ہوں ۔میری جان کو خطرہ ہے لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں ۔میں عوام کیلئے لڑتے لڑتے شہید ہوجاؤنگا لیکن جُھکونگا نہیں۔

آصف شیخ نے کہا کہ اگر عوام نے کارپوریشن پر ہمارا اقتدار دیا تو ایک بھی فرقہ پرست شہر میں داخل نہیں ہوپائے گا ۔اس شہر کو ہم سب مل کر سنبھال لینگے ۔ہمیں موقع دو ۔ہمارے علاوہ کوئی قیادت کیلئے نہیں وہ صرف مفاد پرست ہیں، جنہیں قیادت دی گئی وہ ذاتی مفاد میں مست ہیں ۔اب کارپوریشن چناؤ میں سماج اور رستہ داری کو بیچ میں مت لاؤ، ایک ہوکر اسلام پارٹی کو مضبوط بناؤ ۔ان شاءاللہ ہم ہی کارپوریشن چناؤ میں کامیابی حاصل کرینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مجھکو امید ہے کہ اس شہر میں اب انقلاب آئے گا، اور ہم سب مل کر شہر میں ون ہینڈ سرکار بنائیں گے۔ا


اس موقع پر آصف شیخ نے مفتی اسمٰعیل پر جم کر تنقید کی ۔اچھائی برائی پر ایم ایل اے اور انکے ساتھیوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔انہوں نے کل جماعتی تنظیم کو بھی مشورہ دیا کہ اب انہیں اپنے ساتھیوں کی حرکات کو دیکھ کر انہیں دور رکھنا چاہیے ۔کل جماعتی تنظیم کا میں کل بھی پاس و لحاظ رکھتا تھا اور آگے بھی رکھوں گا لیکن جس کی شخصیت پر داغ لگ گیا ہے اسے دور کردینا چاہیے ۔ایسے لوگ جو اورل کی بات کرتے ہیں انہیں قیادت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔آصف شیخ نے پولس ڈپارٹمنٹ سے بھی اپیل کی ہے کہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل اپنا کردار واضح کریں ۔ایک تو ایم ایل اے بن کر میدان میں رہیں یا پھر مفتی بن کر، سیاست میں دو رخی نہیں چلے گی ۔جب بات انکی ناکامی کی آتی ہے تو مفتی بن جاتے ہیں اور کہیں وہ کریڈٹ لینے کیلئے ایم ایل اے بن جاتے ہیں ۔اب انہیں کوئی ایک رخ اختیار کرنے کی ضرورت ہے ورنہ جمہوری ملک میں ہمیں اظہار خیال کی آزادی ہے اور ہم وہ آزادی کے تحت تنقید کرتے رہیں گے ۔


اس تقریب سے آصف شیخ نے مزید کہا کہ پندرہ اگست سے نوجوانوں کا ایک قافلہ چوک چوک گھوم کر چائے پر چرچا کرینگے ۔عوامی مسائل پوچھیں گے اور انہیں پارٹی کی پالیسی بتائیں گے، یوتھ ونگ کی جانب سے یہ نوجوان عوام کو کارپوریشن چناؤ کی اہمیت بتائیں گے اور ووٹ کی اپیل بھی کرینگے اور فرقہ پرستوں کو اس شہر سے کیسے دور رکھنا ہے اسکے تعلق سے لائحہ عمل بھی تیار کرینگے ۔اس تقریب میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کی شہری باڈی، یوتھ باڈی ،مائناریٹی و اوقاف سیل اور سوشل میڈیا سیل کے عہدوں کی تقسیم بھی کی گئی جس میں تقریباً 500 نوجوانوں اور ذمہ داران کو عہدہ تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر کارپوریٹر فاروق فیض اللہ بھی بلا شرط آصف شیخ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ مجھ سے جو غلطی ماضی میں ہوئی میں اسکے لئے معذرت خواہ ہوں اور اب پوری ایمانداری سے آصف شیخ کا ساتھ دونگا ۔اس تقریب میں دوسری پارٹی کو چھوڑ کر کئی شخصیات آصف شیخ کی پارٹی میں شامل ہوئے۔اس پروگرام کی نظامت جنید عالم نے انجام دی ۔شکیل بیگ کے شکریہ پر پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے