ممبئی ہائی کورٹ میں شیخ آصف کی پیٹیشن پر مفتی اسمٰعیل قاسمی ممبئی ہائی کورٹ میں حاضر



ممبئی ہائی کورٹ میں شیخ آصف کی پیٹیشن پر مفتی اسمٰعیل قاسمی ممبئی ہائی کورٹ میں حاضر



مالیگاؤں: 19 اگست (  پریس ریلیز) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر کے اسمبلی کے امیدوار شیخ آصف نے اسمبلی چناؤ میں شکست کے بعد ممبئی ہائی میں فاتح امیدوار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے خلاف ایک پیٹیشن داخل کی تھی اور یہ مطالبہ کیا تھا مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اسمبلی الیکشن میں مذہب کا استعمال کیا ہے اس لیے انکی ایم ایل اے شپ ختم کی جائے گزشتہ کئی مہینوں سے یہ معاملہ ممبئی ہائی کورٹ میں جاری ہے آج 19 اگست بروز منگل کو اسکی سماعت کی تاریخ پر نمائندے نے مفتی اسمٰعیل قاسمی سے رابطہ کیا تو مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی MLA نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ممبئی میں فی الحال بارش زیادہ ہے اسکولوں سمیت سرکاری دفاتر کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور ممبئی ہائی کورٹ بھی دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک چلے گی اور آج پیٹیشن کا نمبر 37 ہے اور سماعت ہونے نمبر لگنا مشکل ہے البتہ انکے وکیل کی مکمّل دفاعی تیاری ہے اور موصوف بھی ممبئی ہائی کورٹ میں موجود ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے