غیر قانونی سائزنگوں کیخلاف کیا کارروائی کی گئی؟ دس دنوں میں خلاصہ کریں ورنہ کمشنر کیخلاف کارروائی
اسمبلی میں اٹھائے گئے سوالات پر ایم ایل اے سنگرام جگتاپ کا میونسپل کمشنر کو سخت مکتوب
مالیگاؤں : 15 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ ماہ مہاراشٹر اسمبلی میں سائزنگ کی صنعت کے تعلق سے اٹھائی گئی شکایات کے مطابق مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے ابھی تک کیا کارروائی کی گئی؟ اسکا خلاصہ کیا جائے ۔اس طرح کا احمد نگر کے رکن اسمبلی سنگرام ارون کاکا جگتاپ نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو سے ایک مکتوب کے ذریعے کیا ۔سنگرام جگتاپ نے کہا کہ 17 جولائی 2025 کو مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے جاری مانسون اجلاس میں ایم ایل اے ڈاکٹر پرنئے پھوکے نے مالیگاؤں کی سائزنگ صنعت سے متعلق کئی سوالات اٹھائے تھے ۔اسمبلی میں ایم ایل اے موصوف نے کہا کہ تھا کہ شہر میں کتنے سائزنگ مالکان کو باندھ کام منظوری دی گئی ہے؟ کتنے سائزنگ ہولڈرز کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اپنا کاروبار شروع کرنے یا جاری رکھنے کے لیے عدم اعتراض (NOC) کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے؟اگر دیا گیا ہے تو کیا تمام اجازت نامے درست ہیں؟اسی طرح کتنی سائزنگ کے مالکان کو سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں؟ اس کے علاوہ آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے بھی کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ان تمام معاملات میں آپ (مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن) نے کیا ایکشن لیا؟، ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے لیٹر میں کہا کہ آئندہ دس دنوں میں میرے مکتوب کی تحریری طور پر تفصیلی معلومات فراہم کی جائے اور یہ معلومات اسمبلی میں سائزنگ کے حوالے سے اٹھائے گئے شکایتی سوال کے مطابق دی جانی چاہیے ۔
اگر آپ یہ معلومات فراہم نہیں کرتے ہیں، تو پھر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کہ مالیگاؤں شہر میں غیر قانونی سائزنگ شروع کرنا اور میونسپل کارپوریشن کو مالی نقصان پہنچانا،کمشنر پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں نااہلی یا لاپرواہی اور سرکاری کام میں تاخیر جیسی بہت سی شکایات نوٹس میں لائی جائیں گی اور آپکے خلاف وزیر اعلیٰ اور اسمبلی اسپیکر،پرنسپل سکریٹری، شہری ترقیات اور شہری منصوبہ بندی اور آپ کے خلاف سرکاری کام میں بددیانتی اور حکومتی ٹیکس کے نقصان کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ براہ کرم اسے نوٹ کریں اور اس معاملے میں فوری طور کمشنر کارروائی کرے ۔اس طرح کا سخت مکتوب ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے کارپوریشن کمشنر کو دیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کمشنر اس معاملے میں کیا کارروائی کرتے ہیں؟
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com