میونسپل کارپوریشن پر بدعنوانی کا الزام ، ٹھیکہ داروں کے بلوں پر روک لگائی جائے ضروری خدمات کو چھوڑ کر تمام کاموں کو روک دیا جائے



میونسپل کارپوریشن پر بدعنوانی کا الزام ، ٹھیکہ داروں کے بلوں پر روک لگائی جائے 


ضروری خدمات کو چھوڑ کر تمام کاموں کو روک دیا جائے اور اساتذہ کی تنخواہ بروقت کی جائے 



کمشنر پر موجودہ و سابق ایم ایل اے کے دباؤ پر کام کرنے و کمیشن خوری کا الزام




 
مالیگاؤں :15 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے مالیگاؤں سنٹرل علاقے کے لیے فراہم کردہ فنڈز کی تقسیم اور اس علاقے میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کے بلوں کی رقم کو منظوری دیتے ہوئے ٹھیکہ دار سے بلوں کی ادائیگی کی رقم کا 10 فیصد تک کمیشن لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایم آئی ایم کے مقامی ایم ایل اے اور اسلام پارٹی کے سابق ایم ایل اے اور ان کے کارکنوں کے سیاسی دباؤ میں مالی بے ضابطگیوں کی وجہ سے بلدیہ میں بڑے پیمانے پر کرپشن بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اساتذہ کی تنخواہیں گزشتہ چند ماہ سے بقایا جات ہیں۔ سرکاری فنڈز کے استعمال کے لیے بلدیہ کا ضروری حصہ ادا نہیں کیا جا رہا ہے۔ ایک ہی جگہ پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کی دو دو بار بلوں کی ادائیگی جیسی کئی شکایات مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔اس طرح کا الزام ایک مکتوب کے ذریعے احمد نگر کے ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو کو لکھتے ہوئے عائد کیا ہے ۔ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے کہا کہ تمام شکایات پر غور کرنا اور شکایات کی چھان بین کرنا بہت ضروری ہے، اس لیے انکوائری کا حکم دیا جانا چاہیے۔ اور جب تک ضروری خدمات اور تنصیب کے اخراجات کے علاوہ دیگر تمام بلوں کی رقم کی ادائیگی پر عارضی پابندی عائد کی جائے۔اس طرح کی درخواست بھی ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے کارپوریشن کمشنر سے کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے