نتن عرف ریتک مرڈر کیس میں سچن آہیرے عرف مایا سمیت تین ملزمین گرفتار ، چھاؤنی پولس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج
مالیگاؤں : یکم اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) نتن ارجن نکم عرف ریتک، ذات ہندو مہار، عمر 25 سال، ساکن سروے نمبر 65، جے بھیم نگر، عائشہ نگر، مالیگاؤں ضلع ناسک کا اولڈ ممبئی آگرہ ہائی وے، مالیگاؤں میں سوزوکی شوروم کے سامنے سڑک پر جمعرات کی رات سفاکانہ قتل کردیا گیا جس میں پولس نے رات میں ہی تین ملزمین کو حراست میں لیا تھا اور آج انہیں گرفتار بتایا گیا ہے ۔پولس نے ملزمین کیخلاف شکایت کنندہ وشال ارجن نکم، ذات ہندو مہار، عمر 27 سال، پیشہ میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں میں پرائیویٹ ملازمت، رہائشی۔ سروے نمبر 65، جے بھیم نگر، عائشہ نگر، مالیگاؤں کی شکایت پر ملزمین 1) سچن آہیرے عرف سچا مایا 2) پریش پھول چند پگارے 3) کیتن اجے آہیرے ساکن مالیگاؤں کیخلاف گناہ رجسٹرڈ نمبر 197/2025 انڈین لاء کوڈ 2023 کی دفعہ 103(1), 3(5) کے مطابق ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر کیا ہے ۔اس معاملے میں چھاؤنی پولس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملزمین نے شکایت کنندہ کے متوفی بھائی نتن ارجن نکم عرف ریتک کو لکڑی کے ڈنڈے سے مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی نیت سے تیز دھار چاقو سے وار کیا، اور اس کے چہرے اور سر پر پتھر مار کر اسے قتل کردیا، جس پر پولس نے تینوں ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔مذکورہ جرم کی مزید تفتیش اعلیٰ افسران کے حکم پر چھاؤنی پولس اسٹیشن کے افیسر سپونی پاٹل کررہے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com