مہاراشٹر : سوشل میڈیا پوسٹ پر تنازعہ ، پونہ کے گاؤں یاوت میں دو سماج کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا، آتش زنی ،توڑ پھوڑ اور سنگ باری
پولس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا، حالات کشیدہ لیکن قابو میں،فسادیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی :وزیر اعلیٰ
پونہ : یکم اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) شولا پور پونہ ہائی وے پر واقع ڈاؤن کے علاقے یاوت گاؤں میں دو سماج کے درمیان ہوئے تصادم میں تشدد پھوٹ پڑا۔ ایک نوجوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے بعد دونوں گروپوں کے لوگ آپس میں لڑ پڑے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ یاوت میں کچھ ٹو وہیلر گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
ایک گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ اس واقعہ کے بعد پولس وہاں پہنچ گئی۔ ان کی مداخلت کے بعد کشیدگی کم ہوگئی۔ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد انہوں نے غیر قانونی کام کرنے والوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔
ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج
چیف منسٹر فڑنویس نے کہا کہ مجھے ابھی اس بارے میں معلوم ہوا ہے۔ یہ تناؤ اس لیے پیدا ہوا کہ ایک باہری شخص نے غلط اسٹیٹس پوسٹ کیا۔ لوگ سڑک پر آگئے۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے پولس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
حالات قابو میں
یاوت میں صورتحال قابو میں ہے۔ دونوں سماج کے لوگ ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔ یہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش ہے۔ کچھ لوگ جان بوجھ کر تناؤ پیدا کرتے ہیں، وہ ایسے اسٹیٹس پوسٹ کرتے نظر آتے ہیں یا ایسے واقعات بناتے ہیں۔انہیں وزیر اعلیٰ نے خبردار کیا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی یقینی طور پر کی جائے گی۔
انکوائری کی جائے گی۔
اب یہاں پر امن ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ویڈیوز وہاں کی ہیں یا باہر کی ہیں۔ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ باہر سے ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ان تمام چیزوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔
قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا کسی کو حق نہیں
یاوت واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ فڑنویس نے لوگوں سے امن کی اپیل کی ہے۔ سب کو امن قائم رکھنا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کوئی بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہ لے۔ اگر کوئی غیر قانونی کام کرتا ہے تو پولس کارروائی کرے گی۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا کسی کو حق نہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com