الیکشن پیٹیشن پر ہائی کورٹ سے مفتی اسمٰعیل کو دس ہزار کا جرمانہ، آئندہ سماعت 14 اگست کو
مالیگاؤں : 3 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) الیکشن میں مذہب کا سہارا لے کرجیت حاصل کرنے کے خلاف آصف شیخ رشید کی ممبئ ہائی کورٹ میں دائر الیکشن پٹیشن پر گزشتہ ماہ جولائی کو شنوائی ہوئی تھی ۔اس موقع پر دہلی سپریم کورٹ سے ایک وکیل ممبئی وارد ہوئے اور انہوں نے مفتی اسمٰعیل کی جانب سے پیروی کی ۔اس وقت عدالت میں سماعت کے دوران مفتی اسماعیل کی جانب سے ابھی تک جواب داخل نہ ہونے کی صورت میں اُنکے وکیل نے 13 اگست تک عدالت سے مزید وقت طلب کیا ۔اس پر عدالت نے مفتی اسمٰعیل کو تاخیر سے جواب داخل کرنے کی پاداش میں 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔مفتی اسمٰعیل کی درخواست سننے کے بعد ممبئی ہائی کورٹ کے معزز جج نے مفتی اسماعیل کو ایک ہفتہ کا وقت دیا تھا جس پر جرمانہ بھرتے ہوئے اپنا جواب داخل کیا ۔بعدازاں اگلے ہفتہ کی تاریخ پر مسائل پر تصفیہ (Issues Frame) کیا جائے گا. اس ضمن میں آصف شیخ کی عبوری درخواست (Interim Application) پر معزز جج این جے جمعدار نے 31 جولائی کو ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلق سے پیٹیشنر چاہتا ہے کہ جلد از جلد اس کیس کا نپٹارہ کیا جائے لہذا عدالت نے درخواست گزار آصف شیخ کے بالمقابل مفتی اسمٰعیل کو اٹھ دنوں کا وقت دیا تھا جو مکمل ہوا ۔اس عرضداشت سے متعلق 14 اگست کو اشو فریم (مسائل پر تصفیہ) کیا جائے گا ۔اس طرح کا آرڈر ممبئی ہائی کورٹ نے جاری کیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے دی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت میں کیا سماعت ہوتی ہے؟ اس پر عوام کی نظر لگی ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com