ہوشیار رہیں! خبردار رہیں!، آنگن واڑی سیویکا اور مددتنیس بہنوں کے لیے اہم اطلاع



ہوشیار رہیں! خبردار رہیں!، آنگن واڑی سیویکا اور مددتنیس بہنوں کے لیے اہم اطلاع



مالیگاؤں : 3 اگست (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں پچھلے کچھ دنوں سے کچھ دھوکہ باز لوگ آنگن واڑی سیویکا اور مددتنیس بہنوں کو پروموشن، تنخواہ میں اضافہ اور پینشن دلانے کا جھانسہ دے کر ان سے آدھار کارڈ اور پیسے لے رہے ہیں۔ بعض جگہوں پر تو دباؤ ڈال کر بھی رقم وصول کی جا رہی ہے۔

یہ لوگ خود کو کسی ریاستی تنظیم سے جُڑا ہوا بتاتے ہیں، لیکن حقیقت میں نہ ان کی کوئی یونین ہے اور نہ ہی کوئی حیثیت۔ یہ صرف جھوٹ اور فریب کے ذریعے محنت کش بہنوں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آنگن واڑی کرمچاری سبھا مالیگاؤں کی صدر محترمہ شان ہند نہال احمد نے اس بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا:

> "تمام آنگن واڑی سیویکا اور مددتنیس بہنوں سے گزارش ہے کہ ایسے لوگوں سے بہت ہوشیار رہیں۔ نہ ان کو کوئی کاغذ دیں، نہ آدھار کارڈ، اور نہ ہی روپیہ پیسہ کا لین دین کریں۔ چاہے وہ لالچ دیں یا دباؤ ڈالیں، کسی بھی حالت میں ان پر بھروسہ نہ کریں، اور نا اِن کے دباؤ میں آئے"

شان ہند نے مزید کہا:

> "اگر کسی بہن سے پیسے لیے گئے ہوں یا وہ کسی دھوکہ دہی کا شکار ہو گئی ہو، تو فوراً ہم سے رابطہ کرے۔ ہم ان دھوکہ بازوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کریں گے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔"یہ اعلان آپ سب کی حفاظت اور حق کی لڑائی کے لیے ہے۔ آپ سب متحد رہیں اور اپنے حق کے لیے کھڑی ہوں۔

شان ہند نہال احمد
صدر آنگن واڑی کرمچاری سبھا مالیگاؤں 
ریاستی رجسٹریشن نمبر Rg. No. : P.N/1667

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے