ہڑتال کو ڈائنامائٹ کرنے کی سازش، کچھ لوگ دو سو روپیہ کلو والا گوشت چار سو روپیہ میں پارسل کررہے ہیں
ہڑتال میں بھی چوری چپکے گوشت فروخت کرنے والوں سے عوام گوشت نہ خریدیں، قریش برادری کی پریس کانفرنس
اورنگ آباد میں پیر کو آل مہاراشٹر جمعیت القریش کی صوبائی کانفرنس ، ہڑتال ریاستی سطح پر کامیابی کی سمت گامزن
مالیگاؤں : 25 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) جمعیت القریش اور الہند جمعیت القریش مالیگاؤں کی جانب سے گزشتہ 20 جولائی سے 27 جولائی تک گوشت فروخت نہ کرنے اور گوشت کا کاروبار مکمل طور پر آٹھ روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ یہ بند ابھی تک کامیابی کی سمت جاری ہے۔ لیکن اس بیچ اس بند کی ہرتال کو کچھ لوگ ایک سازش کے تحت ڈائنامائیٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔کچھ لوگ تھیلیوں میں گوشت فروخت کررہے ہیں ۔پارسل پہنچا رہے ہیں اور عوام ان سے یہ گوشت خرید رہی ہیں ۔ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں سے گوشت نہ خریدیں کیونکہ کیا پتہ وہ گوشت کونسے جانور کا ہے؟ حلال ہے یا حرام ہے پتہ نہیں پھر بھی ہم خرید رہے ہیں ۔ہماری تحریک صرف ایک جماعت یا برادری کی تحریک نہیں ہے یہ پورے مسلمانوں کی تحریک ہے کیونکہ سرکار کھانے پینے پر پابندی لگا رہی ہیں اور ہم اس تحریک کے ذریعے اپنے جمہوری حقوق حاصل کرنے کی لڑائی لڑ رہے ہیں لیکن کچھ اپنے ہی لوگ جو غیر قریشی ہیں گوشت فروخت کر تحریک کو ڈائنا مائٹ کررہے ہیں ۔اسی طرح یہ ہرتال صرف مالیگاؤں میں نہیں جاری ہے بلکہ یہ تحریک پورے مہاراشٹر میں جاری ہے اور اب کسان و بیوپاری بھی متاثر ہوگئے ہیں ۔ہمیں تھوڑا سا صبر کرنے کی ضرورت ہے ۔اگر ہم کچھ دن گوشت نہیں کھائیں گے تو ہم بھوک سے مر نہیں جائیں گے ۔ہم ہمارا کاروبار اور روزی روٹی کو بند کرکے قوم کیلئے ہڑتال کررہے ہیں ۔اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے شہریان مالیگاؤں کو تعاون دینا ہوگا ۔ابھی تک شہریان کا تعاون اچھا رہا ہے اور امید ہے کہ آگے بھی تعاون برقرار رہیگا ۔اس طرح کی تفصیلات قریش برادری کے صدر ایوب حاجی نے ایک پریس کانفرنس میں دی ۔موصوف مومن پورہ قریش جماعت خانہ منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ 28 جولائی بروز پیر کو اورنگ آباد حج ہاؤس میں آل مہاراشٹر جمعیت القریش کی جانب سے صوبائی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔پورے مہاراشٹر میں گوشت کا کاروبار بند رکھنے کی ہڑتال کامیابی کی سمت گامزن ہے ۔آئندہ کا لائحہ عمل اسی کانفرنس میں طئے کیا جائے گا ۔اس موقع پر عمر قریشی سر نے کہا ہم نے مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران سے آصف شیخ کی سرپرستی میں آج پھر ملاقات کی انہوں نے لائسنس دینے کی حامی بھری ہے ۔اسی طرح آر ٹی او سے بھی بات چیت چل رہی ہے وہ بھی ہمیں پرمٹ دینے کیلئے راضی ہیں بس کچھ قانونی دشواریاں ہیں جو جلد حل کی جائے گی ۔اسی طرح پولس ڈپارٹمنٹ بھی تعاون دینے کیلئے تیار ہیں ۔آئندہ اتوار کو ایک بار پھر قریش جماعت کی میٹنگ ہوگی اور آگے کا اعلان کیا جائے گا ۔فی الحال گوشت کا کاروبار مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے عوام بھی تعاون کریں کسی سے گوشت نہ خریدیں ۔
اس پریس کانفرنس میں فاروق فیض اللہ نے کہا کہ مالیگاؤں کی دونوں قریش جماعت کے ذمہ داران کو معلوم ہوا کہ کچھ لوگ گوشت پارسل سے فروخت کررہے ہیں ۔جبکہ جانوروں کی خرید و فروخت بند ہے ۔سلاٹرنگ بند ہے پھر کونسا گوشت فروخت کیا جارہا ہے کیا وہ حلال ہے یا حرام، چوری کا جانور تو نہیں کاٹ کر فروخت کیا جارہا ہے؟ عوام ہمیں چوری چپکے گوشت فروخت کرنے والوں کا پتہ دیں ۔ہم تحقیق کے بعد پولس کا اطلاع دیکر قانونی کارروائی کریں گے ۔فاروق فیض اللہ نے کہا کہ آصف شیخ کی رہنمائی میں ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے اور انکی گائیڈ لائن پر ہڑتال کے تعلق سے فیصلہ کرینگے ۔اس موقع پر عبد السلام قریشی، شفیق قریشی وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عوام سے مزید تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ جو لوگ چوری چپکے گوشت فروخت کررہے ہیں وہ بھی اپنا کاروبار بند کردیں ۔اس پریس کانفرنس میں دونوں قریش جماعت کے ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com