عدالتی نظام پر تنقید کرنا توہین عدالت ہے ، مفتی اسمٰعیل کیخلاف ممبئی ہائی کورٹ کے جج و بار کونسل میں شکایت درج کرینگے



عدالتی نظام پر تنقید کرنا توہین عدالت ہے ، مفتی اسمٰعیل کیخلاف ممبئی ہائی کورٹ کے جج و بار کونسل میں شکایت درج کرینگے



اپنی رکنیت بچانے کیلئے سپریم کورٹ کا وکیل بلانا مفاد پرستی ،جنم اداخلہ معاملہ میں کیوں کوئی وکیل نہیں لگائے 



کیا جمیعت علماء کے چندے سے وکیل کا خرچ برداشت کیا جائے گا؟ الیکشن پیٹیشن پر مستقیم ڈگنیٹی کی پریس کانفرنس 



مالیگاؤں : 26 جولائی : (پریس ریلیز ) "موجودہ ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے پریس کانفرنس کے ذریعے یہ بات قبول کر لی کہ ان کے اسٹیج سے مذہب کا سہارا لے کر ووٹ مانگا گیا ہے اور انہوں نے وکلاء اور ججس کے متعلق جو کچھ کہا وہ توہین عدالت ہے ۔ ہم اس کے خلاف ممبئی بار کونسل کو شکایتی عریضہ دینگے کہ کیا مہاراشٹر کے تمام ہی وکلاء بکاؤ ہیں? چیف جسٹس آف بمبئی ہائی کورٹ کو شکایت دینگے کہ عدلیہ کے متعلق اس طرح سے عوام میں بھرم پھیلانے سے عدالتی نظام کی توہین ہوئی ہے۔ اس طرح کا اظہار خیال سماج وادی پارٹی کے لیڈر محمد مستقیم ڈگنیٹی نے گزشتہ شب اپنے دفتر پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ہے ۔


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی جانب سے اسمبلی انتخاب کے دوران مذہب کے نام پر ووٹ مانگے جانے الزام پر داخل عرضداشت کے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں تھیں اسی کانفرنس کے جواب میں محمد مستقیم ڈگنیٹی نے بھی ایک پریس کانفرنس لی جس میں مذکورہ بالا اظہار خیال کرتے ہوئے یہ اعلان کیا وہ ایم ایل اے کے خلاف بار کونسل آف بمبئی اور چیف جسٹس آف بمبئی ہائی کورٹ کو شکایت دینگے ۔

مزید بات چیت میں ڈگنیٹی اپنی بات چیت کی شروعات میں کہا کہ ایم ایل اے موصوف کے چہرے سے ہوائیاں اڑی ہوئی نظر آرہی تھیں ۔انہوں نے یہ بات قبول کرلی ہے کہ اسمبلی انتخاب کے دوران ان کے اسٹیج سے مذہب کے نام پر ووٹ مانگی گئیں ہیں ۔اس بات پر ایم ایل اے موصوف کی رکینت جاسکتی ہے۔ اور موجودہ ایم ایل اے کا یہ کہنا کہ "عدالت میں معاملہ طول پکڑنے اور فیصلہ آنے تک رکینت کی معیاد ختم ہوجاتی ہے اور کسی کا کچھ بگڑ نہیں پاتا ۔وکلاء کو خریدنے کی کوشش کی گئیں "ملک میں الگ الگ تفتیشی ایجنسیاں ہیں جن پر سے آج عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے اور عدلیہ ہی ایک ایسی سرکاری جگہوں ہے جہاں سے عوام کو انصاف کی امید ہوتی ہے ۔اس کے متعلق ایک عوامی نمائندے پریس کانفرنس کے ذریعے عدالتی نظام کی توہین کرتے ہیں ۔وکلاء کو بیکاو ہونے کی طرف واضح کرتی ہے۔



محمد مستقیم ڈگنیٹی نے پریس کانفرنس میں مالیگاوں کی عوام سے اپیل کی کہ وہ خود غوروفکر کریں جس مقصد کے لئے عوام نے مفتی اسماعیل قاسمی کو اپنا نمائندہ چنا وہ اس مقصد میں کہاں تک کامیاب ہوئے ہیں ? اس کیلئے انہوں نے جنم داخلہ معاملہ کا حوالے دے کیا کہ شہر کی غریب عوام پریشان ہیں پولیس اسٹیشن اور ایس آئی ٹی کے دفتر اور عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں ایم ایل اے نے انہیں قانونی مدد دینے کا اعلان کر کے ان کیلئے ،ممبئی تو کیا مالیگاؤں سے بھی کوئی وکیل کھڑا نہیں کیا ۔مگر جب انہیں اپنی ممبری جاتے ہوئے نظر آئی تو انہوں نے اپنے لئے دہلی سے ہوائی جہاز کے ذریعہ وکیل مانگوا لیا ۔

جمعیت علماء کے متعلق ایک مرتبہ پھر سے سوال 


اسی پریس کانفرنس میں محمد مستقیم ڈگنیٹی نے جمعیت علماء کے متعلق سوالیہ انداز میں خلاصہ کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈگنیٹی نے کہا کہ " موجودہ ایم ایل اے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ مبینہ طور پر مذہب کے نام سے ووٹ مانگنے کی اپیل کے خلاف جب ممبئی کا وکیل نے انہیں تفصیلات دی اس پر کیس نہ لڑنے کیلئے دباؤ بنایا گیا تب نئے وکیل کی تلاش کیلئے جمعیت کے پیلٹ فارم سے مشورہ کیا گیا اور طئے کیا گیا دہلی سے ان کی پیروی کیلئے وکیل ممبئی ہائی کورٹ میں کھڑے ہوں گے اس بات پر محمد مستقیم ڈگنٹی نے سوالیہ انداز میں خلاصہ مانگا ہے کہ کیا وکیل کا خرچ جمعیت کے چندے سے ادا کیا جائے گا یا۔؟ اس موقع پر پریس کانفرنس میں موجود مستقیم ڈگنیٹی کے ہمراہ رئیس ستارہ، مومن معین اختر، مسیح اللہ بیسٹ، ابوالیث انصاری، فیضان رجو، ملک منظر، انس مصالہ والا، عمران جھوپے وغیرہ موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے