مسلمان اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے تیار ہوجائیں، کاغذات درست کرنے نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت،نندوربار میں وقف بیداری کانفرنس



مسلمان اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے تیار ہوجائیں، کاغذات درست کرنے نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت،نندوربار میں وقف بیداری کانفرنس 



مالیگاؤں سے آصف شیخ ،وقف بورڈ سے مفتی ضیاء الرحمن، اکل کوا کے مفتی محمد فاروق مدنی اور ایڈوکیٹ رافع یزدانی کا خطاب  



مالیگاؤں : 24 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)  مہاراشٹر کے مسلمانوں کو اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے بیدار کرنے کیلئے مالیگاؤں کے بعد ضلع نندور بار میں نندور بار مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔اس کمیٹی کے زیر اہتمام آج 27 جولائی بروز اتوار کو وقف بیدار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی و مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی مالیگاؤں کے کنوینر آصف شیخ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔موصوف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مہاراشٹر کے مسلمان اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے تیار ہوجائیں ۔مساجد و مدارس اور وقف املاک کے کاغذات درست کرنے کیلئے بزرگوں کی سرپرستی میں نوجوانوں کو موقع دیا جائے اور اب نوجوانوں کو بھی آگے آکر اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔موصوف نے قومی مسائل، حکومتی نمائندگی اور عمومی حکمت عملی اور قانونی حقوق کے تعلق سے خطاب کیا ۔یہاں آصف شیخ کا نندور بار مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی و ضلع کی مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے استقبال کیا اور انکا شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ اس پروگرام میں جامعہ اکل کوا کے شیخ الحدیث مفتی محمد فاروق مدنی نے جو اللہ رسی کو مضبوطی سے پکڑے اور ان کو الگ نہ کرنے کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اسی طرح وقف بورڈ سے چیرمین کی جانب سے مفتی ضیاء الرحمن  (خطیب و امام، پنچکی مسجد، اورنگ آباد)نے وقف رجسٹریشن فارم، مطلوبہ دستاویزات، وقف کی ترجیحات اور ہماری ذمہ داریاں عنوان پر خطاب کیا جبکہ ایڈوکیٹ شیخ رافع یزدانی  (پریکٹیشنر آف وقف ٹریبونل، اورنگ آباد)رجسٹریشن کے مسائل، ٹرسٹ بائی لاز، ٹرسٹ میں تبدیلی کی رپورٹ، آڈٹ رپورٹ وغیرہ موضوع پر رہنمائی فرمائی ۔یہاں انصاری محمد زید (آرکیٹیکٹ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن)مساجد اور مدارس کی تعمیر سے متعلق اجازت نامے کے مسائل اور ان کا حل پر رہنمائی کی۔اسی طرح ہارون عاشق علی نے بھی مالیگاؤں میں وقف ہیلپ سینٹر کی کارگزاری پیش کرتے ہوئے یہاں رہنمائی فرمائی ۔نندور بار مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر پرویز بھائی کرامت بھائی خان (مکو سیٹھ) نے ضلع نندربار میں وقف کا مسئلہ اور اقلیتی تحفظ کمیٹی کی ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس پروگرام میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی نندربار کے کنوینر پرویز بھائی، راجو بھائی انعامدار، سید یونس بھائی (نرمدا والے)، فیاض شیخ مناف (فیاض سر)،ہارون شیخ رشید حلوائی،احمد سعید رفیع الزماں ،شبیر بھائی بلال بھائی میمن، ڈاکٹر عبدالرحمن ، صلاح الدین شمیم الدین ہاشمی (اکل کوا)، شیخ عارف شیخ بورا (تلودہ )،عارف بھائی ابراہیم بیلسریا (نواپور)،ظہیر شیخ مشیر (شہادہ )بطور خاص شرکت کررہے ہیں ۔اس موقع پر پرویز بھائی کنوینر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی نندوربار اور بھیا خان وغیرہ موجود تھے ۔یہ پروگرام منیار محلہ، مرکز مسجد، نندوربار میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر مالیگاؤں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی سے عبد الحلیم صدیقی، رضوان میمن ،اخلاق شاہ ،انصاری حافظ صفوان،نوید خطیب ،عبد المطلب شیخ ،جنید عالم ۔شفیق بھنیہ وغیرہ بھی شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے