مولانا غلام وستانوی کی خدمات قوم و ملت کیلئے مشعل راہ ، مسلمان انکے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے:آصف شیخ


مولانا غلام وستانوی کی خدمات قوم و ملت کیلئے مشعل راہ ، مسلمان انکے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے


آصف شیخ کا جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا دورہ ،مولانا حذیفہ وستانوی سے ملاقات، موجودہ حالات پر تبادلہ خیال



ہم ہر حالات میں جامعہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حکمت عملی اور اتحاد و اتفاق سے ملی مسائل حل کرنیکا عندیہ


مالیگاؤں : 27 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)دین اسلام کی تعلیمات قوم و ملت تک پہنچانے والے خادم القرآن و المساجد حضرت مولانا غلام محمد وستانوی مرحوم کے تعمیر کردہ جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا میں آج مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دورہ کیا ۔مولانا حذیفہ وستانوی سے ایک خصوصی وفد کی شکل آصف شیخ نے ملاقات کی ،اس موقع پر مولانا نے آصف شیخ کا والہانہ استقبال کیا ۔یہاں مولانا اور آصف شیخ کے درمیان موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ مولانا غلام وستانوی کی خدمات قوم و ملت کیلئے مشعل راہ ہے ۔مسلمان انکے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔مولانا کی دینی ملی خدمات پورے ملک کے مسلمانوں کیلئے باعث افتخار ہے ۔آصف شیخ نے ریاستی و ملکی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر حالات میں جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔اس موقع پر خوشگوار ماحول میں تفصیلی بات چیت ملی مسائل پر دونوں کے درمیان ہوئی ۔یہاں مفتی عبد القیوم اشاعتی ، مفتی جعفر ملی ۔حافظ جمیل اشاعتی، حافظ عبد العظیم اشاعتی کی رہنمائی میں جامعہ کیمپس کے مختلف شعبہ جات کا آصف شیخ نے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔اس موقع پر آصف شیخ نے مولانا غلام وستانوی مرحوم کی قبر پر حاضری لگائی اور دعائے مغفرت بھی کی ۔خیال رہے کہ نندوربار میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کی وقف کانفرنس کے سلسلے میں آصف شیخ نندوربار پہنچے اس موقع پر انہوں نے جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کا بھی دورہ کیا ۔اس وفد میں آصف شیخ کے ساتھ نوید خطیب احمد ،عبد المطلب شیخ ،شفیق بھنیہ،حلیم صدیقی، ہارون عاشق علی، اخلاق شاہ ،رضوان میمن زاہد سر ،جنید عالم وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے