'اسلام پور' شہر کا نام بدل کر 'ایشور پور' کرنے کا فیصلہ، اسمبلی میں وزیر چھگن بھجبل کا اعلان
ممبئی : 18 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک میں شہروں کے نام تبدیل کرنے کی مہم اب بھی جاری ہے مختلف ریاستوں میں شہروں کے نام اسلامی طرز کے ہونے پر انکے نام تبدیل کئے جارہے ہیں ۔اس سے قبل مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کئے گئے اب مہاراشٹر کے سانگلی ضلع کے شہر اسلام پور کا نام بدل کر ایشور پور کردیا گیا ہے ۔اس طرح کا اعلان آج اسمبلی میں وزیر چھگن بھجبل نے کیا ۔چھگن بھجبل نے سرکار کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عوامی مطالبہ کے تحت مہاراشٹر کے ضلع سانگلی میں واقع 'اسلام پور' شہر کا نام تبدیل کیا جارہا ہے ۔برسوں سے عوام کا مطالبہ رہا ہے کہ اس شہر کا ندم تبدیل کر ایشور پور کیا جائے ۔آج مہاراشٹر سرکار اس کا اعلان کرتی ہے کہ اسلام پور شہر کا نام تبدیل کر ایشور پور کردیا گیا ہے ۔مہاراشٹر حکومت کی جانب سے لئے گئے فیصلے کو منظوری کیلئے مرکزی حکومت کو روانہ کیا جائے گا ۔ریاستی حکومت کی منطوری کے بعد اب مرکز کی منظوری ملتے ہی اس شہر کا نام اسلام پور کی بجائے ایشور پور کہلائے گا ۔انہوں نے جب اس فیصلے کو اسمبلی میں سنایا تو میز تھپ تھپا کر اس فیصلے کا اراکین اسمبلی نے استقبال کیا۔اس موقع کسی ایم ایل ایز نے اپنا اعتراض نہیں پیش کیا اور یہ تجویز منظور کر لی گئی ۔
گزشتہ کچھ سالوں سے اسلام پور کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 40-50 سالوں سے خبروں میں رہنے والے اسلام پور کا نام تبدیل کرکے ایشور پور کرنے کا حکومتی سطح پر عمل آخری مراحل میں تھا۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے اس وقت کے اسلام پور سربراہ پنت سبنیس نے چار پانچ دہائیاں قبل ایسا مطالبہ کیا تھا کہ شہر کا نام بدل کر ایشور پور رکھا جائے۔ شیوسینا کے سربراہ بالاصاحب ٹھاکرے نے دسمبر 1986 میں اسلام پور کے چوک میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا تھا، اس میں شیوسینا کے سربراہ بالاصاحب ٹھاکرے نے پہلی بار عوامی پلیٹ فارم سے اسلام پور کا نہیں بلکہ ایشور پور کا ذکر کیا تھا۔ وزیر چھگن بھجبل نے آج ایوان میں اس کا اعلان کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com