کیمپ پولس کی کارروائی، 23 موٹر سائیکل ضبط ،دو ملزمین گرفتار
مالیگاؤں : 26 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ بالا صاحب پاٹل کی رہنمائی اور ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو اور سورج گنجال کی سرپرستی میں مالیگاؤں شہر و تعلقہ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کی مہم شروع کی گئی ہے ۔شہر سمیت ضلع کے تعلقوں سے مختلف پولس اسٹیشن میں گاڑی چوری کرنے والے گروہ کو پولس نے بےنقاب کیا ہے، پوار واڑی ،تعلقہ اور سٹی و چھاؤنی پولس کے بعد اب کیمپ پولس اسٹیشن نے بھی دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔پولس نے انکے قبضے سے 23 موٹر سائیکل ضبط کی ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آج کیمپ پولس نے دی ۔پولس نے بتایا کہ اس کارروائی میں لوکل کرائم برانچ اور ڈی بی کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔
پولس آفیسران نتن بدناپورے، کیمپ پولس انچارج دیپک پاٹل نے بتایا کہ ہمیں خفیہ خبر ملی کہ موٹر سائیکل چوری کرنے والے دو لوگ اسے فروخت کرنے کیلئے ڈی کے کارنر کے راستے سے گزرنے والے ہیں اور وہ کسی کو گاڑیاں فروخت کرنے والے ہیں ۔پولس نے خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر سراغ لگا کر ملزمین کو گرفتار کیا ۔ان میں بھاؤ صاحب اتم چوہان ساکن سوئیگاؤں،نانو جادھو ساکن جیتانہ ساکری کیخلاف کیمپ پولس اسٹیشن نے گناہ رجسٹرڈ نمبر 57/2025 کے مطابق بھارتیہ نیائے ساہتہ کی دفعہ 303/2 تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بھاؤ صاحب اتم سے 12 گاڑیاں اور نانو جادھو سے دس گاڑیاں برآمد کی گئی جبکہ ایک گاڑی انہیں فروخت کرتے ہوئے ضبط کی گئی ۔اس طرح کل 23 گاڑیاں انکے قبضے سے ضبط کی گئی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com