احسان شیخ کو مالیگاؤں سٹی و تعلقہ یوتھ آبزرور کا عہدہ تفویض ، I.S.L.A.M پارٹی کی نوجوان قیادت کو مضبوط کرنے کا عزم
مالیگاؤں : 22 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد نے سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں یوتھ ونگ کے صدر آمین کھجور والا کی موجودگی میں ہزاروں نوجوانوں کے لاڈلے اور بروقت نوجوانوں کی نمائندگی کرنے والے ایک نوجوان جس کا نام احسان شیخ ہے کو بڑی ذمہ داری ہے ،احسان شیخ کو انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے مالیگاؤں سٹی اور تعلقہ آبزرور کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے ۔انہیں آج شیخ رشید بھون پر یہ عہدہ تفویض کیا گیا ۔اس موقع پر پارٹی کے صدر نوید خطیب نے انہیں اپوائنٹ مینٹ لیٹر دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آپ احسان شیخ اپنے عہدے کیساتھ ایمانداری اور پارٹی کے تئیں دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ پورے تعلقہ میں پارٹی کو مضبوط کرینگے ۔نوجوانوں کو پارٹی سے مربوط کرینگے ۔اسی طرح احسان شیخ شہر میں یوتھ باڈی کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے تجربات کی روشنی میں نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑینگے ۔اور یہ عمل ریاستی سطح تک پہنچا کر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کو مزید طاقت فراہم کرینگے اور آصف شیخ کے ہاتھوں کو مضبوط کرینگے ۔آپ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے یوتھ ونگ کی سرگرمیوں اور کام کاج کی نگرانی کرینگے ۔ نوجوانوں کے ساتھ تال میل اور ریاستی یوتھ ونگ کمیٹی کو پیش رفت کرینگے ۔ پارٹی کو نفاذ کو بنیادی سطح پر وژن، اقدار اور پالیسیاں بنانے کیلئے معاونت کرینگے ۔ پارٹی میں نوجوان قیادت کی کو بڑھاوا دینا اور مضبوط کرینگے ۔اس موقع پر آصف شیخ اور نوید خطیب احمد نے احسان شیخ کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے پارٹی کیلئے فعال اور سرگرم رہنے کی امید جتائی اس موقع پر احسان شیخ نے بھی اس عہدہ کے ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جس مقصد کیلئے مجھکو عہدہ دیا ہے میں اس کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا اور پارٹی کو نوجوانوں کے ساتھ مل کر مضبوط کرنے کیلئے سرگرم عمل رہوں گا ۔اس موقع پر حافظ انیس اظہر، ریاض علی وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com