بیلباغ، چونا بھٹی، راجہ نگر ،بجرنگ واڑی سمیت گرووار وارڈ میں بجلی کی کٹوتی، عوام پریشان، لیڈران خاموش



بیلباغ، چونا بھٹی، راجہ نگر ،بجرنگ واڑی سمیت گرووار وارڈ میں بجلی کی کٹوتی، عوام پریشان، لیڈران خاموش 


مالیگائوں ( نامہ نگار ) بارش کا دوسرا مہینہ تقریباً ختم ہونے پر ہے ، دور دور تک بارانِ رحمت کا نام و نشان نظر نہیں آرہا ہے ۔ بادل سروں پر منڈلاتا رہتا ہےاور بغیر برسے چلے جاتے ہیں ۔ دھوپ اور سخت گرمی سے جولائی کی بجائے مئی کا ماحول سمجھ میں آرہا ہے ۔ ایسے حالات میں عامۃ المسلمین کو اللہ کی طرف رجوع ہوتے ہوئے معاملات دُرست کرنا ضروری ہے ۔ وہیں دوسری جانب سخت گرمی کے سبب شہریان جہاں وبائی امراض کا شکار ہیں ، دواخانے اور اسپتال بھرے پڑے ہیں اور اس جانب پرائیویٹ بجلی کمپنی شہریان پر معنوں جیسے عتاب بن کر نازل ہوگئی ہے۔ رمضانُ المبارک کے بعد سے اب تک غور وخوض کیا جائے تو بجلی کمپنی نے خاطر خواہ سپلائی نہیں کی ۔ مینٹیننس کے نام پر اب بھی بجلی کی کٹوتی بڑے زورو شور سے کی جارہی ہے ۔ دن میں روزانہ دو تین گھنٹہ صبح و شام ، دوپہر جب جی چاہے بجلی کمپنی شٹ ڈائون کردیتی ہے ۔ گھنٹہ دو گھنٹہ ، چھ گھنٹہ پاور سپلائی منقطع ہونے سے گھروں میں رہنے والی خواتین ، معصوم بچے اور ضعیف العمر افراد بھی بجلی نہ ہونے سے ذہنی و جسمانی کوفت میں مبتلاہیں ۔ چونابھٹی ، راجہ نگر ، بیل باغ ، اسلام نگر ، بجرنگ باڑی سمیت گرو وار وارڈ کا ایک بڑا علاقہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شکار ہے ۔ بجلی کمپنی بار بار مینٹننس کا عذر دے کر گھنٹوں بجلی منقطع کررہی ہے ۔ ایسے حالات میں اپنے آپ کو نمائندگی کا دم بھرنے والے سیاسی قائدین خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ بلند بانگ نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے عوامی نمائندے اپنی اے سی آفس میں بیٹھ کر بڑی بڑی ہانکنے میں مصروف ہیں لیکن بجلی کمپنی کی آنکھ میں آنکھ ملاکر عوامی مسائل حل کرنے کی ہمت جٹانے سے قاصر ہیں ۔ا ب ضروری ہے کہ کارپوریشن چنائو سے قبل عوام ایم ایل اے کو دی گئی نمائندگی اور کارپوریٹرس کو دئیے گئے حق نمائندگی کا احساس یاد دلادیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے