ایس آئی ٹی کا مطالبہ کر اردو اسکولوں سے بھی مفتی اسمٰعیل سیاسی دشمنی نکال رہے ہیں، مستقیم ڈگنیٹی کی پریس کانفرنس
مفتی اسمٰعیل کے بعد احمد نگر کے ایم ایل اے کا اردو اسکولوں کے تعلق سے اسمبلی میں سوال لگانا، کیا سالے بہنوئی کا رشتہ واضح کرتا ہے؟
جنم داخلہ معاملہ میں درج دو مقدمہ کی پیر کو سماعت مکمل ہوگی ، جمعہ تک فیصلہ آنے کی امید ،شہریان دعاؤں کا اہتمام کریں
مالیگاؤں : 20 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسمبلی اجلاس میں مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل نے جس طرح اردو اسکولوں میں بدعنوانی کا الزام لگا کر سوالات اٹھائے اور اس سوالات کے جواب میں وزیر تعلیم نے جس طرح اردو اسکولوں کے تعلق سے اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرکار جلد ہی ایک اعلیٰ سطحی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی تشکیل کر اردو اسکولوں کی جانچ کریگی ۔اس سے مفتی اسمٰعیل کی منشاء عوام کے سامنے کھل کر آچکی ہے اور وہ اپنی سیاسی دشمنی کا بدلہ اردو اسکولوں سے بھی لے رہے ہیں ۔کیونکہ اس سے قبل انہیں ہزاروں ووٹوں سے اسمبلی الیکشن میں کامیابی ملی تھی لیکن اس مرتبہ انہیں صرف 162 ووٹوں سے کامیابی ملی وہ بھی تو دھو کر ۔اسی لئے وہ اپنی کم ہوئی ووٹوں کا بدلہ لے رہے ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف اتوار کی شب سماجوادی پارٹی آفس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ بڑے حیرت سے کہنا پڑ رہا ہے کہ مفتی اسمٰعیل نے جس طرح اسمبلی میں اردو اسکولوں کے خلاف آواز بلند کی اور اس کے کچھ دن بعد احمد نگر کے ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے بھی وہی سوال مالیگاؤں کی اردو اسکولوں کے تعلق سے اٹھایا، ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے اردو اسکولوں کا نام لیکر اسمبلی جس طرح آواز بلند کی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مفتی اسمٰعیل نے پہلے بغیر نام لئے سوال اٹھایا اور بعد میں احمد نگر کے ہی ایم ایل اے نے نام بنام کیوں آواز اٹھائی ۔کیا احمد نگر اور مفتی اسمٰعیل کے بیچ کوئی تعلق ہے؟ تو ہمیں اس بات کو واضح کرنا پڑ رہا ہے کہ مفتی اسمٰعیل کی سسرال احمد نگر کی ہے اور جس طرح احمد نگر کے ایم ایل اے نے مالیگاؤں کی اردو اسکولوں پر بدعنوانی کا الزام لگایا اس سے واضح ہوتا ہے کہ جو کام نام بنام مفتی اسمٰعیل نے نہیں کیا وہ سنگرام جگتاپ سے کروا گئے ۔اس لئے ہم کہتے ہیں کہ ایم ایل اے سنگرام جگتاپ کو مفتی اسمٰعیل نے ہی اردو اسکولوں کے نام بنام شکایت کی ہے انکا رشتہ سالے بہنوئی کا نظر آتا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے اردو اسکولوں پر اسمبلی میں الزام تو لگا دیا لیکن انہوں نے کبھی جنم داخلہ معاملہ میں آواز بلند نہیں کی ،شہر مالیگاؤں کے تعلق سے اسمبلی میں سائزنگ، زمین پلاٹ، اسکولوں سمیت کئی معاملات اس مرتبہ اسمبلی اجلاس میں فرقہ پرست لیڈران کی جانب سے اٹھائے گئے لیکن ان تمام معاملات میں مفتی اسمٰعیل نے کو ڈیفنس نہیں کیا بلکہ انکی سر میں سر ملاتے ہوئے اسکولوں کے خلاف آواز بلند کی۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ظلم کیخلاف خاموش رہنا بھی ظالم کی حمایت کہلاتا ہے اور موجودہ ایم ایل اے نے وہی سب کیا ہے ۔
اس پریس کانفرنس میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ میں سب سے پہلے ذمہ داری مفتی اسمٰعیل اور شوبھا تائی بچھاؤ کی تھی لیکن وہ خاموش تھے پھر ہم نے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی بنا کر اس کی مخالفت کی اور روڈ سے لیکر کورٹ تک ہم شہریان کی حفاظت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 51 کی سماعت مکمل ہوچکی ہے اور اب پیر کو مقدمہ نمبر 40 کی بھی سماعت مکمل ہوجائے گی مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے وکیل ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان پیر کو بحث میں حصہ لینگے اور منگل کو سرکاری وکیل کی بھی سماعت پوری ہوجائے گی ۔ہمیں امید ہے کہ جمعہ تک فیصلہ آجائے ۔ہم شہریان سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہیں کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ایس آئی ٹی کے سرکاری ششیر ہیرےسرکاری نہیں بلکہ لگتا ہے کہ وہ کریٹ سومیا کے وکیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی بنگلہ دیشیوں اور روہنگیائی کے جنم داخلہ کی جانچ کیلئے نہیں بلکہ بوگس کاغذات کیلئے بنائی گئی ہے جبکہ مستقیم ڈگنیٹی نے ایس آئی ٹی کی تشکیل کا سرکاری حکمنامہ پڑھتے ہوئے بتایا کہ ایس آئی ٹی کی تشکیل بنگلہ دیشی و روہنگیائی کے جنم داخلہ معاملہ میں بنائی گئی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کریٹ سومیا کو مالیگاؤں کی عوام نے انکے پتلے پر چپل جوتے مارے اب لگتا ہے کہ سرکار بھی انہیں چپل ماریگی اسی لئے سرکاری وکیل ایسا بیان دے رہے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے مفتی اسمٰعیل نے ان پانچ چھ مہینوں میں جنم داخلہ معاملہ قید و بند مرد و خواتین کے گھر والوں سے ملاقات کر داد رسی نہیں کی بلکہ اس کے برعکس اسکولوں کے تعلق سے مزید ایس آئی ٹی کا مطالبہ اسمبلی میں کررہے ہیں جو کہ مالیگاؤں شہریان نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کانوں سے سنا بھی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم شہر کی اردو اسکولوں کیساتھ کھڑے ہیں اگر وہ ہمارے پاس آتے ہیں تو ہم انکی مدد کرنے تیار ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے جمعیتہ علماء کے صدر مفتی اسمٰعیل پر الزام لگایا کہ وہ جمعیتہ علماء کے دفتر کو اپنی سیاسی کلب بنا کر استعمال کررہے ہیں ۔جمعیتہ علماء نے فروری میں بھی یہی کہا تھا کہ ہم ہائی کورٹ جائیں گے لیکن ابھی تک وہ نہ کورٹ گئے اور نہ کوئی قانونی و معاشی مدد کئے اب پھر سے کورٹ جانے کا راگ الاپ رہے ہیں مستقیم ڈگنیٹی نے الزام لگایا کہ جمعیتہ علماء کا کورٹ جانے کا اعلان اصل میں چندے کی وصولی ہے باقی کچھ نہیں ۔عوام کا چندہ موجودہ ایم ایل اے اپنے سیاسی مفاد کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔انہوں نے آج تک چندے کا حساب نہیں دیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمہور اسکول کا معاملہ انتہائی الگ ہے ۔ہم قانونی طور پر بالکل درست ہیں آگے ہم ہمارا ایکشن لینگے ۔اس پریس کانفرنس میں ایڈوکیٹ توصیف شیخ اور مولانا زاہد ندوی وغیرہ موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com