قلعہ بستی کو بچانے کی لڑائی اب دو حصوں میں لڑی جائے گی، ہم کورٹ میں لڑینگے، مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا فیصلہ
مفتی اسمٰعیل کارپوریشن، تحصیلدار سے میٹنگ لگوا کر متبادل جگہ کا انتظام کریں اور اپنا افیڈیوٹ داخل کریں
دوسرے کے بچے کو اپنا بچہ کہنا ایم ایل اے کی عادت بن چکی، تمام کوششیں ہماری پھر بھی احسان فراموشی، مستقیم ڈگنیٹی کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں : یکم جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ میں انسانیت اور ہمدردی کیساتھ ہم نے اپنی خدمات پوری ایمانداری و دیانتداری سے کی اور کرتے رہیں گے ۔اس سلسلے میں ہم نے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے بینر تلے اس مہم کو اپنے ہاتھوں میں لیا اور بستی کو بچانے کا بیڑہ اٹھایا ۔اس تعلق سے سب سے پہلے ہم نے بستی والوں کی اپیل کر قلعہ بچاؤ کمیٹی بنائی اور انہیں اس کام کی بنیادی ذمہ داری کہ وہ بستی میں گھوم گھوم کر عوام سے پوچھیں کہ ہائی کورٹ میں جو کیس لڑنا چاہتا ہے وہ تیار رہیں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی ہر ممکن تعاون پیش کررہی ہے ۔اور کے چلتے ہمارے پاس 133 مکینوں کی لسٹ آئی ہم نے انہیں ہائی کورٹ سے 25 جون تک اسٹے آرڈر حاصل کروانے میں کامیابی حاصل کی ۔اس طرح کی تفصیلات مستقیم ڈگنیٹی نے کی ۔موصوف رات دس بجے آگرہ روڈ پر واقع سماجوادی پارٹی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اس پریس کانفرنس سے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم نے دوسرے اسٹے آرڈر کو بھی حاصل کیا اس میں 17 جون تک برقرار رکھی گئی ۔اس موقع پر ہم نے عدالت میں قلعہ کے اندر واقع اسکول، ٹینس کورٹ اور جیم خانہ کو نوٹس کیوں نہیں دی گئی ہے؟ اسکا بھی جواب طلب کیا جائے اور ہم اس تعلق سے آنے والے دس جون کو بھی عدالت میں لڑائی لڑینگے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ یہ مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی روداد ہے لیکن جمعرات کو جس طرح قلعہ بستی والوں میں ڈر و خوف نظر آیا اسے لیکر مفتی اسمٰعیل کے کارپوریٹر جاوید عبد الستار اور ساجد رشید نے ہم سے رابطہ کیا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ رات نو بجے مجھکو جاوید عبد الستار اور ساجد رشید کا فون آیا ہم نے عدالت کی بنیاد پر 235 لوگوں کی مع دستخط، نام ،گھر نمبر کی لسٹ تیار کروائی اس کے بعد میں ہمارے سینئر وکیل ایم پی وشی یورپ میں ہونے کے باوجود انکے اسسٹنٹ سے بات کی اور کلرک کو قلعہ بستی کی ہنگامی صورتحال کی پوری تفصیل بتائی ۔ایڈوکیٹ منیشا دسائی سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو آج ہی کورٹ میں پیش کریں انہوں نے کہا کہ آج ایک دن میں یہ ممکن نہیں میں سنیچر کو کوشش کرتی ہوں تب میں نے انہیں دوبارہ فورس کرکے اپیل کی کہ سنیچر تک تو بلڈوزر چل جائے گا آپ جمعہ کو ہی میٹر بورڈ پر لیں ۔اسکی تفصیل میں ساجد رشید اور جاوید عبدالستار کو بتائی ۔انہیں کچھ پیپر دیئے تاکہ 133 لوگوں کی طرح بقیہ 235 مکانات کو بھی راحت مل جائے لیکن جس طرح ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل نے قلعہ میں پہنچ کر اسٹے آرڈر پر سیاست کی جھوٹ بول کر احسان فراموشی کی وہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے ۔
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر کے ایم ایل اے کو قانون نہیں سمجھتا، سیاست نہیں سمجھتی وہ صرف گمراہ کن بیان دیتے رہتے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کی پرورش اچھی ہوئی تعلیم اچھی ہوئی لیکن جس طرح وہ سیاست میں آکر زبان استعمال کررہے ہیں وہ بالکل مناسب نہیں ہے انکی زبان بازارو ہوگئی ہے ۔جھوٹ فساد بولنا انکی عادت بن گئی ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جس طرح جاوید عبد الستار اور ساجد رشید نے بڑی بڑی باتیں کی ہم نے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے اب یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ اس لڑائی کو دو حصوں میں تقسیم کرلیا جائے ۔ہم کورٹ کے اندر ہونے والی لڑائی لڑتے رہیں گے اور قلعہ کے اندر اسکول، جیم خانہ اور ٹینس کورٹ کو خالی کروانے کی کوشش کرینگے اور بستی والوں کو پروٹیکشن دینے کی کوشش کرینگے ۔اور ہم نے یہ بھی طئے کیا کہ اب 10 جون کو تحصیلدار اور کلکٹر و کارپوریشن کو کورٹ میں جو جواب دینا ہے وہ تو دینگے لیکن مفتی اسمٰعیل اور جاوید عبد الستار اور ساجد رشید کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ افیڈیوٹ داخل کرنے کی ذمہ داری اپنے سر لے لیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم افیڈیوٹ داخل نہیں کرینگے ۔کیونکہ شہر کے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل ہیں وہ کارپوریشن و تحصیلدار سے مل کر ایک میٹنگ لگوائیں اور قلعہ جھونپڑپٹی کیلئے متبادل جگہ کا انتظام کروائیں ۔ہم اس معاملے میں جہاں ممکن ہوگا انکی مدد کیلئے تیار ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل کی عادت بن چکی ہے کہ وہ دوسرے کے بچے کو اپنا نام دے رہے ہیں ۔اس موقع پر میڈیا سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم نے بستی والوں سے کوئی پیسہ نہیں لیا ۔مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ہم ممبئی آنے جانے کا خرچ اپنے طور پر کرینگے آپ لوگوں کو وکیل کی فیس کا انتظام کرنا ہوگا اسی لئے بستی والوں نے خود قلعہ بچاؤ کمیٹی کی جانب سے کسی سے ہزار تو کسی سے دو ہزار جمع کئے ۔اور نہال صاحب پر جس طرح مفتی اسمٰعیل نے الزام لگایا وہ جواب انکے ساتھ رہنے والے مشتاق احمد اور ایم ایل اے ورکنگ کمیٹی کے لوگ اچھی طرح دینگے ۔اس پریس کانفرنس میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کی جانب سے پریس کانفرنس میں مستقیم ڈگنیٹی، صابر گوہر، اطہر حسین اشرفی، رشید سیٹھ ایولے والے، اعجاز عمر، رضوان خان سر، باقی راشن والا، ایڈوکیٹ توصیف شیخ، سہیل عبدالکریم، ناصر کرانہ والے، مولانا زاہد ندوی، مسیح اللہ بیسٹ، عبدالرحمٰن انصاری، مزمل بفاتی، انیس مستری، شکیل ٹلو، ساجد بابو لال، عمران باقی وغیرہ موجود تھے اسی کے ساتھ قلعہ جھونپڑپٹی سے سلو عطر والا، حسن شاہ، عامر علی، سعید لالا، راجو بھائی، جاوید مسالہ والا، انور بھائی، شیخ فیاض، مشتاق شاہ، اشفاق علی وغیرہ بڑی تعداد میں پریس کانفرنس میں قلعہ جھونپڑپٹی کے ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com