میونسپل کمشنر کریٹ سومیا کے دباؤ میں ایسا قدم نہ اٹھائیں کہ مستقبل میں پریشانی اٹھانی پڑے
اگر کچھ غلط ہوا تو پھر ہم... آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کا کمشنر کو انتباہ
مالیگاؤں : 2 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ کو ہوا دیکر زبردستی روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں کا الزام لگا کر مسلمانوں کو بدنام کیا جارہا ہے اور یہ حرکت مالیگاؤں سمیت پورے مہاراشٹر کی جارہی ہے ۔کریٹ سومیا مسلم علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری آفیسران پر دباؤ بنا کر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اب یہ سب برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں آج کریٹ سومیا مالیگاؤں کارپوریشن آنے والے ہیں لیکن اس سے قبل مالیگاؤں مائناریٹی کمیٹی کے آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی نے کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ کریٹ سومیا کے دباؤ اور زور زبردستی میں کوئی غلط کام نہ کریں جس سے اپکو اور شہریان کو پریشانی کا کرنا پڑے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کریٹ سومیا سرکاری انتظامیہ پر دباؤ بنا کر غیر قانونی کام کرنے پر زبردستی آمادہ کررہا ہے ہم اسکی مخالفت کرتے ہیں ۔اسی طرح کارپوریشن کمشنر سے ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کہنے پر کوئی ایکشن نہ لیا جائے ۔ورنہ پھر ہم قانونی کارروائی تیز کرینگے، آصف شیخ کے علاوہ مستقیم ڈگنیٹی نے بھی کہا کہ کریٹ سومیا جھوٹے الزامات لگا کر زبردستی مسلمانوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں ہم اسکی مذمت کرتے ہیں کارپوریشن کمشنر سے اپیل کرتے ہیں اس شخص کے دباؤ میں ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے عوام اور آپکو بھی مستقبل میں پریشانی اٹھانی پڑے ۔اس موقع پر کمشنر کے علاوہ ہیلتھ آفیسر جئے شری آہیر اور مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے اراکین موجود تھے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com