شہر کا ایم ایل اے نقال اور ڈھپن ڈھس ہے؛آصف شیخ



شہر کا ایم ایل اے نقال اور ڈھپن ڈھس ہے؛آصف شیخ




مالیگاؤں : یکم جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) قلعہ جھونپڑپٹی کے تعلق سے گزشتہ جمعہ کو دیئے گئے مفتی اسمٰعیل کے بیان پر آصف شیخ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا ایم ایل اے نقال اور ڈھپن ڈھس ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ قلعہ بستی کے تعلق سے مفتی اسمٰعیل نے جو کچھ کہا اسکا صرف اتنا ہی جواب ہے کہ وہ ڈھپن ڈھس ایم ایل اے ہے ۔آصف شیخ نے مثال دیتے کہا کہ اسکول میں کوئی بچہ ذہین ہوتا ہے اور کوئی ڈھپن ڈھس ہوتا ہے ۔جو کم ذہین ہوتا ہے وہ ذہین بچے کی نقل کرتا ہے اور امتحان میں پاس ہونے کی کوشش کرتا ہے لیکن پوری کلاس کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کتنا ذہین ہے اور کون ڈھپن ڈھس ہے ؟بالکل اسی طرح شہریان مالیگاؤں جانتے ہیں کہ قلعہ بستی کیلئے کس نے کیا کام کیا اور کون صرف نقل کرکے پاس ہونا چاہتا ہے؟ اس لئے میں انہیں نقال اور ڈھپن ڈھس کہتا ہوں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے