شیخ رشید شیخ امیر کی مقامی کورٹ سے ضمانت منظور ، ایڈوکیٹ عارف شیخ کی کامیاب پیروی
مالیگاؤں : 3 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ میں چھاؤنی پولس اسٹیشن میں ایس آئی ٹی نے مزید ایک نیا مقدمہ درج کیا ہے اور اس مقدمہ میں پانچ افراد کو ملزم بنایا ہے ۔چھاؤنی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 138 میں ملزم بنائے گئے ملزم نمبر (5) شیخ رشید شیخ امیر 67 سالہ بزرگ کو آج مقامی عدالت نے 15,000/ ( پندرہ ہزار روپے) کے مچلکہ کیساتھ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔اس طرح کی اطلاع مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید کو چھاؤنی پولس اسٹیشن نے گرفتار کیا تھا جس کی پیروی آج عدالت میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے وکیل ایڈوکیٹ عارف شیخ نے کی ۔اس موقع پر عدالت نے کہا کہ استغاثہ شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا اور جب بھی ہدایت دی جائے گی تب تفتیش میں تعاون کرے گا۔
یہاں ایڈوکیٹ عارف نے بتایا کہ ملزم کو اس جرم میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے۔ وہ بے قصور ہے اور اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے باوجود پولس حراست دی گئی تھی، لیکن اس کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔ وہ مالیگاؤں کا مستقل رہائشی ہے۔ اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کرنے درخواست کی جاتی ہے۔ریکارڈ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا تھا اور پولس کو کافی موقع دیا گیا تھا۔ ملزم سے پوچھ گچھ کے لیے لیکن حراست کے دوران کچھ برآمد نہیں ہوا۔ اس کا مطلب ہے کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ مقدمہ دستاویزی شواہد پر مبنی ہے، جو پہلے ہی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ ملزم پہلے ہی 31 مئی سے پی سی آر میں تھا۔ وہ بہت بزرگ شخص ہے۔ کیس کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی سی آر میں توسیع دینا مناسب نہیں ہوگا۔اس دلائل پر عدالت نے شیخ رشید کو ضمانت پر رہا کردیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com