ثاقب ناچن پر ہندوستان میں شام جیسی ایک 'اسلامی ریاست' قائم کرنے کی سازش کا سنگین الزام ، اے ٹی ایس کا انکشافات
ممبئی : 4 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے تھانے ضلع کے بھیونڈی کے پڑگھا علاقے میں چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کے دوران ثاقب ناچن کے گھر پر چھاپہ مار کر کئی چونکا دینے والی معلومات سامنے آئی ہیں۔ناچن خاندان پر الزام ہے کہ اس نے بھیونڈی میں شام جیسا آزاد ملک قائم کر رکھا ہے اور اپنی خود کی ایک کابینہ بھی بنائی ہے۔اے ٹی ایس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ناچن خاندان کا مقصد شام میں آئی ایس آئی ایس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ہندوستان میں ایک 'اسلامی ریاست' قائم کرنا ہے۔
یہ بھی الزام ہے کہ ناچن نے ایک آزاد ملک کا اعلان کیا اور 15 نوجوانوں کو کابینہ جیسا ڈھانچہ بنانے پر اکسا کر خصوصی حکومت بنائی۔تحقیقاتی ایجنسیوں نے اے ٹی ایس کی کارروائی میں معلومات کا انکشاف کیا ہے کہ ناچن نے ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے ایک خصوصی سلیپر سیل قائم کیا ہے۔
اے ٹی ایس کے مطابق ناچن خاندان پڑگھا میں کچھ مسلم نوجوانوں کی سلپر سیل کے ذریعے برین واش کر رہا تھا اور انہیں بھارت کے خلاف کارروائی کرنے پر اکسا رہا تھا ۔تحقیقات میں یہ معلومات ملی ہیں کہ انہیں ملک میں شرعی قانون کے مطابق اسلامی ریاست بنانے کے لیے تعلیم دی جا رہی تھی۔ ناچن خاندان کے خلاف ملک دشمن کام کرنے اور سازش کرنے جیسے کئی سنگین جرائم درج کیے گئے ہیں۔
اے ٹی ایس نے پیر کو بھیونڈی کے پڑگھا اور بوریولی گاؤں میں چھاپہ مارا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس چھاپے میں ملک دشمن مواد برآمد ہوا ہے۔ اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتاری کے بعد ثاقب ناچن کو فی الحال نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس نے پڑگھا میں چھاپہ مار کر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث 15 نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس نے ممبئی، پونے، تھانے اور بوریولی میں چھاپے مارے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com