قلعہ جھونپڑپٹی ساکنان کو ملی راحت، بستی کو اکھاڑنے پر لگی مزید روک
ہائی کورٹ کا فیصلہ پر ساکنان کو اطمینان ،آصف شیخ ممبئی ہائی کورٹ میں موجود
مالیگاؤں : 12 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ میں دس جون کو سماعت نہیں ہوسکی ۔اس دن کورٹ میں کیس زیادہ ہونے کے سبب آج 12 جون کو پٹیشنر کی درخواست پر جسٹس رواتی موہیتے دھیرے اور جسٹس نیلا کیدار گوکھلے کی بینچ سے ایک آرڈر جاری کیا گیا ہے ۔مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے وکیل ایم پی وشی نے عدالت سے درخواست کی اور انہیں اب 17 جون کی بجائے 2 جولائی تک اسٹے آرڈر حاصل ہواہے ۔اس موقع پر مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ قلعہ بچاؤ سنگھرش سمیتی کے اپیل کردہ پیٹیشنر کیساتھ کورٹ میں موجود تھے ۔آج دوپہر میں ایک بجے کے درمیان عدالت میں قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ میں یہ فیصلہ جاری ہوا ۔اس سے قبل عدالت نے 17 جون تک اسٹے آرڈر دیا تھا اور دس جون کو سماعت رکھی تھی ۔آج اس ضمن میں معزز جج کی بینچ میں سے مذکورہ حکم جاری ہوا ۔
دفاعی وکیل ایڈوکیٹ وشی کی دلیل پر عدالت نے قلعہ بستی کے ساکنان کو مزید راحت دیتے ہوئے 2 جولائی تک اسٹے دیا ہے۔اب دو جولائی تک اس بستی کو نہیں اکھاڑا جائے گا ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے ہائی کورٹ سے دی ۔انہوں نے کہا کہ مستقیم ڈگنیٹی اور ہم سب مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے قلعہ بستی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور ہمیں اس میں کامیابی بھی مل رہی ہے آگے مزید کامیابی کیلئے شہریان مالیگاؤں سے دعاؤں کی درخواست کی جاتی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com