مفتی اسمٰعیل بمقابلہ آصف شیخ : کیس تیز رفتاری کی جانب گامزن، ممبئی ہائی کورٹ میں آج بھی مفتی اسمٰعیل غیر حاضر
آصف شیخ کی پٹیشن پر الیکشن کمیشن آف انڈیا ،شان ہند اور عائشہ رؤف خان کے وکیل حاضر
مالیگاؤں : 12 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسمبلی چناؤ 2024 میں مالیگاؤں سینٹرل سے امیدواری کررہے مجلس رکن نے دوران الیکشن جمہوری و الیکشنی نقاط کو چھوڑ کر مذہبی جذبات کا سہارا لیا اور الیکشن میں کامیابی حاصل کی ۔انکی کامیابی جمہوری اصولوں پر نہیں رہی ہے اس لئے انکی رکنیت باطل قرار دی جائے ۔اس طرح کی پٹیشن آصف شیخ نے ممبئی ہائی کورٹ دائر کی تھی جس پر معزز جج این جے جمعدار نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور مفتی اسمٰعیل سمیت تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھا ۔عدالت نے ابتدائی طور تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنا جواب داخل کرنے کا وقت دیا ۔مجلس رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کو بھی عدالت نے چار ہفتوں کی بجائے چھ ہفتوں کا وقت دیا اور اس سلسلے میں آج 12 جون کو ہائی کورٹ میں آصف شیخ کی پٹیشن پر تمام امیدواروں اور الیکشن کمیشن کو حاضر رہنے کا حکم دیا لیکن آج مفتی اسمٰعیل اور انکے وکیل کورٹ میں حاضر نہیں ہوسکے ۔اس طرح کی تفصیلات آج ممبئی سے آصف شیخ نے دی ۔
انہوں نے بتایا کہ پیٹیشنر کی جانب سے ایڈوکیٹ پٹوردھن اور بھوشن آر منڈلک کورٹ میں موجود تھا جبکہ شان ہند کی جانب سے ایڈوکیٹ ایم پی وشی ، عائشہ رؤف خان اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وکیل حاضر تھے ۔آصف شیخ نے بتایا کہ مفتی اسمٰعیل شان ہند سمیت تمام امیدواروں کو اپنا جواب داخل کرنے کا جو وقت دیا گیا تھا اس ٹائم لمٹ میں انہوں نے اپنا جواب داخل نہیں کیا ہے ۔عدالت میں یہ کیس تیزی سے آگے کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔اس سلسلے میں آج عدالت نے میٹر کو دیکھتے ہوئے آئندہ سماعت 3 جولائی کو رکھی ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ تین جولائی کی سماعت میں کیا معاملہ سامنے آتا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com