آزاد نگر پولس پولس کی کارروائی، گائے کی نسل کے جانور ضبط ، پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج
مالیگاؤں : 5 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) گائے کی نسل کے جانوروں پر پابندی کے باوجود تاجروں کی جانب سے نقل و حمل کئے جارہے جانوروں کو ضبط کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں بقرعید کے پیش نظر پولس انتظامیہ مستعد ہوچکی ہے اور ہر گزرتے دن جانوروں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق آزاد نگر پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 85/2025 کے تحت اینیمل پروٹیکشن (ترمیمی) ایکٹ 1995 کے سیکشن 5, 5 (b) کی خلاف ورزی اور I.P.C کی دفعہ 9 (a) ترمیم شدہ ایکٹ، 1960 کی دفعات کے مطابق فریادی پولس حولدار سمادھان کشن سانپ آزاد نگر پولس اسٹیشن نے شکایت درج کی کہ مورخہ 4 جون کو بڑا قبرستان روڈ، اجتماع نگر کے پاس واقع سیمنٹ ہاؤس کے سامنے، ایس بی سائزنگ، مالیگاؤں کے پیچھے پترے کے شیڈ میں گائے کی نسل کے جانوروں کو قربانی کیلئے فروخت کرنے کیلئے چھپا کر رکھا گیا تھا ۔اسکی اطلاع ملتے ہی آزاد نگر پولس نے چھاپہ مارا اور گائے کی نسل کے 4 جانوروں کو ضبط کیا جس کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔اس ضمن میں سمادھان کشن سانپ پولس حولدار کی شکایت پر آزاد نگر پولس اسٹیشن میں پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
پولس ریکارڈ کے مطابق ان ملزمین کے نام 1) محمد اویس ایدی امین، عمر-20 سال، پیشہ-تجارت، ساکن -برادر باغ، مالیگاؤں2) شیخ عارف شبیر احمد، عمر-24 سال، پیشہ مزدوری، ساکن گلشیر نگر ، مالیگاؤں3) احمد علی شاہد رمضان، عمر-20 سال، ساکن مومن پورہ،مالیگاؤں4) شہباز نور محمد، عمر 22 سال، ساکن ہارون انصاری نگر،مالیگاؤں5) شیخ شاداب رفیق احمد،عمر-28 سال،گلاب پارک، مالیگاؤں بتائے گئے ہیں ۔ان ملزمین پر مذکورہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com