کانگریس اور مجلس کو بائے بائے، حیسن انصاری اور عمران راشد درجنوں افراد کیساتھ انڈین سیکولر پارٹی میں شامل
مفتی اسمٰعیل انتہا کے بزدل، ناکارہ اور مفاد پرست ایم ایل اے ثابت ہوئے: حسین انصاری
اب عوام کو ایک ہونا ہی ہوگا ورنہ بی جے پی شہر کو برباد کردیگی، ہمیں بھی خطرہ ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں بلکہ لڑنے والے ہیں :آصف شیخ
مالیگاؤں : 13 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ کا بگل بج گیا ہے ۔مالیگاؤں شہر میں سیاسی اتھل پتھل تیز ہوچکی ہے ۔وارڈ رچنا کا مکمل شیڈول بھی ظاہر کردیا گیا ہے ایسے میں سیاسی پارٹیاں اپنی حکمت عملی میں مصروف ہوگئے ہیں ۔اس ضمن میں کانگریس اور مجلس کو بائے بائے کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل کے دست راز و معروف سیاسی و سماجی خادم حسین انصاری اور معروف ناظم مشاعرہ عمران راشد نے کانگریس پارٹی کو بائے بائے کرتے ہوئے آج انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا نامی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔اس ضمن میں آج 13 جون کو بعد نماز مغرب ہزار کھولی رابطہ آفس پر آصف شیخ کی صدارت میں منعقدہ خصوصی استقبالیہ تقریب میں دونوں ہی شخصیات سمیت درجنوں دوستوں اور سماجی و سیاسی خادم کا استقبال سابق ایم ایل اے آصف شیخ و پارٹی کے صدر نوید خطیب نے کیا ۔
اس موقع پر عمران راشد نے کہا کہ آصف شیخ کے تعمیری و سماجی کاموں سے متاثر ہوکر میں نے انکا ساتھ اپنانے کا فیصلہ کیا ۔اسمبلی چناؤ میں محض 162 ووٹوں سے شکست سے دوچار ہونے کے باوجود آصف شیخ نے حالات کی مناسبت کو سمجھتے ہوئے شہر پر آئی مصیبت میں اپنی خدمات پیش کی اور شہریان کو بچانے کا کام کیا ۔چاہے بارہ نومبر کا معاملہ ہو یا جنم داخلہ معاملہ ہو ،آصف شیخ شہریان کیساتھ کھڑے ہیں ورنہ کوئی دوسرا شکست خوردہ امیدوار ہوتا تو وہ ایسے حالات میں کنارہ کشی کرلیتا اور شہریان کو لاوارث چھوڑ دیتا۔عمران راشد نے کہا کہ ہم نے آصف شیخ کو دور دور سے ہی دیکھا تھا لیکن حقیقت میں ہمیں ایک سچا خادم شیخ آصف کی شخصیت میں نظر آئی ۔اس لئے میں نے انکا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ۔
اس موقع پر حسین انصاری نے کہا کہ شہر کے ایم ایل اے میں کمزوریاں بہت ہیں لیکن اتنے بزدل ہونگے کہ وہ اپنے شہر کی ماں بہنوں کی حفاظت بھی کر سکے، جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی کی کارروائی جاری ہے وہ خاموش ہیں ۔جب کریٹ سومیا مالیگاؤں آیا تو ہم نے مفتی اسمٰعیل سے کہا کہ ہمیں کریٹ سومیا کا راستہ روکنا ہے لیکن وہ ڈر گئے ۔حسین انصاری نے مزید کہا کہ مفتی اسمٰعیل جنم داخلہ معاملہ میں شہریان کی حفاظت نہیں کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہی مفاد پرست اور بزدل ہے ۔شہریان سے اپیل کرتے ہوئے حسین انصاری نے کہا کہ شہریان مفتی اسمٰعیل سے کوئی امید نہ رکھیں کیونکہ انہوں نے اپنے پرچار کیلئے اپنی بہن کا نکاح نہیں کیا ۔انہوں نے اپنے گھر والوں کے کوئی کام نہیں کئے ۔اپنے پڑوسیوں کے کوئی کام نہیں کئے وہ بزدل اور ناکارہ ایم ایل اے ہے ۔
صدر تقریب آصف شیخ نے کہا کہ حسین انصاری اور عمران راشد شہر کی تعمیر و ترقی میں ہمارا ساتھ دینگے، حسین انصاری نے شیخ رشید کیساتھ کام کیا ہے ۔آج انہوں نے ایم ایل اے کو پرکھا سمجھا اور واپس اپنے سیاسی گھر آگئے کیونکہ ہم کام کرنے والے ہیں ۔حسین انصاری اور عمران راشد ستہ کیساتھ نہیں بلکہ سچ کیساتھ کھڑے ہیں ۔عمران راشد نے بھی کام کاج کرنے والوں کو پسند کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ ،قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ ، وقف قانون معاملہ ہو ہم صرف شہر میں ہی نہیں بلکہ ہائی کورٹ تک لڑ رہے ہیں ۔مفتی اسمٰعیل کہاں ہیں ؟ہم فرقہ پرستوں سے لڑ رہے ہیں، کیا ہمیں دھمکیاں نہیں ملتی، ہم بی جے پی سرکار کے لیڈران کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں ہمیں بھی خطرہ ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں، ہمیں سرکار پھنسائے تو پھنسائے لیکن ہم شہریان کو بچانے کی ہر جدوجہد کرینگے۔ہم 22 جون کو پانچ ضلعوں کی مائناریٹی کانفرنس لے رہے ہیں ۔
آصف شیخ نے کہا کہ شہر کے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل کو جو کوئی کچھ بولتا ہے وہ اسے کیچ کرتے ہوئے تقریر کردیتے ہیں ۔سچ جھوٹ پر توجہ نہیں دیتے ۔جنم داخلہ معاملہ پورے مہاراشٹر میں جاری ہے اور ہم مہاراشٹر میں جا جا کر لڑنے جارہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہریان کو ایک ہوجانا ہوگا ورنہ بی جے پی شہر کو برباد کردیگی، قوم کیلئے لڑنے والوں کو کارپوریشن پہنچانا عوام کی ذمہ داری ہے، کاروبار کرنے والوں کو گھر بیٹھانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں ڈائمنڈ لانس میں کارپوریشن چناؤ کیلئے ایک سیاسی اجلاس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں ایک بار پھر عمران راشد کے لیے حسین انصاری کا استقبال کرتا ہوں۔اس موقع پر حسین انصاری، عمران راشد، عتیق مقادم، معید قریشی ،مختار ٹھیکہ دار ،کلیم مقادم، رئیس بھائی، شکیل بھائی، ایاز بھائی، پیر محمد ،قاسم چمڑے والا ،خلیل احمد سمیت درجنوں افراد پارٹی میں شامل ہوئے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com