اضافی گرانٹ کیلئے حکومت مثبت لیکن قانون کے مطابق اسکول انتظامیہ کو 80 فیصد گرانٹ دینا چاہیے :وزیر تعلیم



اضافی گرانٹ کیلئے حکومت مثبت لیکن قانون کے مطابق اسکول انتظامیہ کو 80 فیصد گرانٹ دینا چاہیے :وزیر تعلیم



نئے تعلیمی سال کا جوش و خروش سے آغاز کرنے 16 جون کو وزیر اعلیٰ سمیت تمام وزراء، ایم ایل ایز اور سرکاری آفیسران طلباء کا استقبال کرینگے



ناسک : 13 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے وزیر تعلیم دادا بھسے نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز پندرہ جون سے ہورہا ہے لیکن اتوار ہونے کے سبب اسکولیں 16 جون سے شروع ہورہی ہیں ۔مہاراشٹر بھر کی اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کو جوش و خروش سے استقبال کرنے کیلئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ،نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار و ایکناتھ شندے اور ریاست کے تمام وزراء اور ایم ایل ایز و سرکاری آفیسران کے علاوہ عوامی نمائندے اسکولوں میں پہنچ کر طلبا کا استقبال کرینگے ۔حصول علم کیلئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انکا استقبال کیا جائے گا ۔اس طرح کی تفصیلات ناسک میں ایک تہنیتی پروگرام میں وزیر تعلیم دادا بھسے نے دی ۔موصوف اساتذہ کی تنظیموں کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔اسکولی تعلیم کے وزیر بھسے نے مزید کہا کہ گرانٹ کا مسئلہ جلد حل ہوگا ۔

مہاراشٹر حکومت اضافی گرانٹ دینے کیلئے مثبت ہے ۔گرانٹ کیلئے محکمہ جاتی سطح پر سرکار کارروائی کررہی ہے ۔دادا بھسے نے یہاں کہا کہ سرکار اساتذہ کو 20 فیصد گرانٹ دے رہے ہیں لیکن قانون کہتا ہے کہ جو اسکول انتظامیہ ہیں انہیں 80 فیصد گرانٹ دینا چاہیے ۔دادا بھسے کے اس بیان پر اسٹیج پر موجود اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کے مہمانوں میں قہقہہ لگ گیا ۔دادا بھسے نے کہا کہ یہ میرا موقف نہیں ہے لیکن اگر قانون کی رو سے دیکھا جائے تو قانون یہی کہتا ہے کہ بقیہ 80 فیصد گرانٹ اسکول والوں کو دینا چاہیے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے