کرنٹ لگنے سے 29 سالہ نوجوان محمد عامل کی موت ، بجرنگ واڑی میں دردناک حادثہ
مالیگاؤں : یکم جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے بجرنگ واڑی علاقہ میں سکونت پذیر محمد حیات کے 29 سالہ نوجوان بیٹے محمد عامل کی موت واقع ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق بارش کے پیش نظر محمد عامل اپنے مکان کی چھت پر صفائی کیلئے گیا تھا ۔مکان کے اوپر سے بجلی کا تار گرزتا ہے ۔یہ تار ہیوی پاور لائن گیارہ ہزار کے وی کی بتائی گئی ۔اس درمیان محمد عامل بجلی کے تار کی جانب کھینچا چلا گیا اور اس میں چپک کر جاں بحق ہوگیا ۔کچھ دیر تک یہ نوجوان اسی تار سے چپکا رہا ہے ۔محلہ کے افراد نے کارپوریٹر اعجاز بیگ کے بھائی راجو بھائی کی مدد سے اسے اس تار سے نکالا اور اعجاز بیگ کی ہدایت پر فائر بریگیڈ کی گاڑی میں اس نوجوان کی لاش کو سول اسپتال لے جایا گیا ۔جہاں پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی جاری ہے ۔اس طرح کی تفصیلات شفیق اینٹی کرپشن نے دی ۔
انہوں نے بتایا کہ قانونی معاونت میں خالد ایس کے ،عارف بھائی اور دیگر سوشل ورکر موجود تھے، بجرنگ واڑی کے اس نوجوان کی موت پر اہل محلہ کی جانب بجلی کمپنی پر الزام بھی عائد کئے ہیں اور گھروں سے گزرنے والی گیارہ ہزار پاور لائن نکالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حادثے سے محلہ میں غم و اندوہ کا ماحول دیکھا گیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com