مالیگاؤں پر سنسنی خیز الزام ،جنم داخلہ معاملہ پہلگام کشمیر سے جوڑنے سرکاری وکیل کی سازش ، سرکاری وکیل پر پھر عدالت کو گمراہ کرنے دفاعی وکیل کا بیان
جنم داخلہ معاملہ 67 سالہ بزرگ شخص شیخ رشید شیخ حمید گرفتار، عبد التواب کو مزید تین دنوں کی پولس تحویل
مالیگاؤں : یکم جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنم داخلہ معاملہ اب انتہائی سنگین رخ اختیار کرتا جارہا ہے ۔سرکاری وکیل نے ایسے الزامات آج عدالت میں لگائے جس سے سنسنی پیدا ہوگئی ہے ۔سرکاری وکیل نے الزام لگایا کہ عبد التواب کو مزید پولس حراست کی ضرورت ہے ۔تاکہ ہمیں دیگر جانکاری بھی حاصل ہوسکے ۔ایڈوکیٹ ششیر ہیرے نے عدالت کو بتایا کہ جنم داخلہ معاملہ روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں سے ملتا ہے اور کہیں نہ کہیں اسکا تعلق کشمیر کے پہلگام سے بھی ہو سکتا ہے اس لئے پولس کو مزید جانچ کرنا ہوگی ۔اس پر کورٹ نے عبد التواب کو مزید تین دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا ۔اس طرح کی مکمل تفصیلات دفاعی وکیل عارف شیخ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے کورٹ سے کہا کہ عبد التواب کی پولس کسٹڈ زیادہ ہوچکی ہے اور بار بار پولس سنگین الزام لگا کر عدالت کو گمراہ کررہے ہیں اس لئے اس معاملے کا کشمیر پہلگام اور روہنگیائی اور بنگلہ دیشیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، چارج شیٹ میں بھی کوئی نہیں ملا اس کے باوجود سرکاری وکیل بار بار عدالت کارروائی میں نئے نئے انکشافات کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔
ایڈوکیٹ عارف شیخ کی مدلل پیروی کے بعد عدالت نے عبد التواب کو تین دنوں کی پولس تحویل دی ۔وہیں چھاؤنی پولس اسٹیشن میں درج نئے مقدمہ نمبر 138 میں پانچ افراد کیخلاف گناہ درج کیا گیا ہے جس میں ایک 67 سالہ شیخ رشید شیخ حمید کو گرفتار کیا گیا ہے ۔انہیں بھی پولس حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔دفاعی وکیل عارف شیخ نے عدالت سے کہا کہ ان ملزمین کی فزیکل کسٹڈی نہ دی جائے کیونکہ اس معاملہ چارج شیٹ داخل ہوچکی ہے اور تقریباً تفتیش مکمل ہوگئی ہے اس لئے کسی کو فزیکل کسٹڈی نہ دی جائے ۔اس موقع پر مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی وکیل ایڈوکیٹ اویس شیخ،عبد القیوم، علی احمد وغیرہ بھی موجود تھے
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com