کارپوریشن میں انوکھی الوداعی تقریب ، کمشنر جادھو نے خود گاڑی چلاتے ہوئے اپنے ڈرائیور اقبال احمد کو گھر تک الوداع کیا
مالیگاؤں : 31 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں آج 31 مئی کو انوکھی الوداعی تقریب دیکھنے کو ملی ۔الوداعیہ تقریب کے بعد از خود کمشنر رویندر جادھو نے آپ کو نے ڈرائیور کو گھر تک چھوڑ کر الوداع کیا ۔تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو نے اپنی گاڑی کے ڈرائیور اقبال احمد عبد الرزاق کو ان کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک شال اور پھولوں کا گلدستہ دے کر مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گنیش شندے ، اسسٹنٹ کمشنر انیل پارکھے، شیخ محمد توصیف، پبلک ریلیشن آفیسر پنکج سونونے، سینئر کلرک سچن مہالے نے بھی اقبال احمد کو مبارکباد دی۔اس پروگرام میں گایتری داس بیراگی، کلرک سچن مارتنڈ، اویناش واگھ، دلیپ مورے، دتو گھُگے، سچن مورے وغیرہ کے ساتھ افسران اور ملازمین موجود تھے۔اس پروقار تقریب ختم ہونے کے بعد کمشنر رویندر جادھو نے اقبال احمد کو گاڑی میں بٹھایا اور کمشنر نے خود گاڑی کو ڈرائیو کرتے ہوئے اقبال احمد کو ان کے گھر چھوڑ کر الوداع کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com