گئو رکشا سمیتی کی شکایت پر جانوروں سے بھری مال ٹرک سمیت لاکھوں کا مال ضبط


گئو رکشا سمیتی کی شکایت پر جانوروں سے بھری مال ٹرک سمیت لاکھوں کا مال ضبط





منماڑ چوپھلی پر پولس کی کارروائی ، تین افراد کیخلاف قلعہ پولس میں مقدمہ درج 
 



مالیگاؤں : 30 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج بروز جمعہ، 30 مئی، 2025، کی صبح تقریباً چھ بجے، قلعہ پولس نے گئو رکشا سمیتی کی مدد سے، منماڑ چوپھلی کے پاس گاڑی نمبر ایم ایچ 15 اے کے 5277 کو چیک کیا جس میں ذبح کے لیے لائے جا رہے نو مویشیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔اس طرح کی پریس ریلیز گئو رکشا سمیتی کے مچھندر شرکے نے دی ۔تفصیلات کے جب گاؤ رکھشکوں نے نیمگاؤں گاؤں سے مذکورہ گاڑی کا تعاقب کیا تو دیکھا گیا کہ چھ پہیوں والی سرخ ٹرک گاڑی نمبر MH 15 AK 52 77 کو ہوٹل سیما کے سامنے مالیگاؤں منماڑ روڈ پر چوپھلی کے قریب ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی دیکھی گئی۔ جب اسکی تلاشی لی گئی تو معلوم ہوا کہ اس گاڑی میں نو مویشیوں کو غیر قانونی طور پر ذبح کرنے کے لیے بغیر کسی خریداری کی رسید کے لے جایا جا رہا تھا۔اس موقع پر پی پولس حولدار پنڈت ، پوار اور مچھندر شرکے، ولاس جگتاپ، للت گورس، دنیشور مہاجن، ونود نکم، پربھاکر دیسلے نے مذکورہ گاڑی کو گرفتار کروانے میں مدد کی۔
 ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ اسکا ساتھی بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ مذکورہ مویشیوں کو پالنے کے لیے گئوشالہ پانجرہ پول سنستھا، مالیگاؤں کی دابھاڑی شاخ میں بھیج دیا گیا ہے۔اس معاملے میں مچھندرا گووند شرکے کی شکایت نمبر 94/2025 کی بنیاد پر، سعد شہزاد عتیق احمد، انیس موٹیا اور ایک ملزم کے خلاف سیکشن 11(1) (d)، 5 (b)، 9 کے تحت جانوروں پر ظلم کی روک تھام ایکٹ 1960 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور مجموعی طور پر تقریباً 6,45,000 روپئے مالیت کا قیمتی سامان جس میں 3,45,000 روپے مالیت کے جانور بھی شامل ہیں۔ اور 3,00,000 روپے ملکیت کی ایک گاڑی ضبط کر لیے گئے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے